محمد شہاب الدین بنگلہ دیشی قانون دان، سرکاری ملازم اور سیاست دان ہیں جو بنگلہ دیش کے سولہویں اور موجودہ صدر ہیں۔
وہ 2023ء کے صدارتی انتخابات میں حکمران بنگلہ دیش عوامی لیگ کی نامزدگی میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
اپنی صدارت سے قبل، وہ 2011ء سے 2016ء تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور انسداد بدعنوانی کمیشن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔