جکارتا یا جکارتہانڈونیشیا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ جزیرہ جاوا کے شمال مغربی ساحلوں پر واقع شہر جکارتا 661.52 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی آبادی 2004ء کے مطابق 8،792،000 ہے۔ شہر گذشتہ 490 سال سے آباد ہے اور اس وقت دنیا کا 9 واں گنجان آباد ترین شہر ہے جہاں 44،283 افراد فی مربع میل بستے ہیں۔
تاریخ
تاریخ میں جکارتا کا پہلا نشان چوتھی صدی عیسوی میں ایک ہندو آبادی کی حیثیت سے ملتا ہے۔ 14 ویں صدی میں یہ ہندو سلطنت سنڈا کی اہم ترین بندرگاہ رہا۔
1513ء میں پہلا یورپی بحری بیڑا یہاں پہنچا جو 4 پرتگیزی بحری جہازوں پر مشتمل تھا۔ سنڈا کی سلطنت نے وسطی جاوا کی مسلم سلطنت دیماک کے خلاف اپنے دفاع کے لیے پرتگیزیوں کو خوش آمدید کہا اور انھیں گودام اور قلعہ بنانے کی اجازت دے دی۔ 1527ء میں سلطنت دیماک کے مسلمانوں نے فتح اللہ کی قیادت میں سنڈا کی ریاست کے خلاف جنگ چھیڑدی۔ سنڈا سلطنت پرتگیزی بیڑے کے انتظار میں رہے جیسا کہ دونوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا لیکن پرتگیزی بیڑا نہ آیا اور بالآخر فتح اللہ کی افواج نے 22 جون 1557ء کو جکارتا فتح کر لیا اور فتح اللہ نے شہر کا نام سنڈا کلاپا سے تبدیل کرکے "جے کارتہ" یعنی "مکمل فتح" رکھ دیا۔