فنون میں پدم شری (2016) سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2015) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار – تیلگو (برائے:باہوبلی: آغاز ) (2015) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار – تیلگو (برائے:Eega ) (2012) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار – تیلگو (برائے:مگادھیرا ) (2009)
ایس ایس راجامولی(انگریزی: SS Rajamouli) (پیدائشی نام: كوڈری شری سیلا شری راجامولی) ایک بھارتی، فلمی ہدایت کار اوراسکرپٹ مصنف ہے انھوں نے زیادہ تر تیلگو فلموں میں ہی ہدایت کی ہے۔ ۔[1][2]مگادھیرا (2009)، ایگا (مکھی) (2012) اور باہوبلی سے اپنی شناخت بنائی۔[3][4] ان کی فلمیں ان کی فنی نفاست اور کرافٹ کے لیے مشہور ہیں۔[5][6][7][8] .باہوبلی : دا بگننگ (2015) برسلز انٹرنیشنل فنٹاسٹک فلم فیسٹیول میں پریمیئر اور باہوبلی 2: دی کنکلوژن(2017) کا پریمیئر برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ میں ہوا،[9][10] جو عالمی سطح پر تقریبا 1،500 کروڑ روپے (230 ملین امریکی ڈالر) کی ایک مجموعی باکس آفس آمدنی کے ساتھ ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلمفرنچائز قرار پائی ہے [11][12][13][14] تیلگو فلم کے پہلے حصے بہترین فیچر فلم کا قومی فلم ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے اور سائنس فکشن، تصور اور ہارر فلموں کی امریکی اکیڈمی کی طرف سے سب سے بہتر تصوراتی فلم کے لیے سیٹرن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔[15]
ان کہ دیگر فلموں میں کھیلوں کے موضوع پر ڈراما فلم سائے Sye میں، سماجی مسئلہ پر مبنی فلم وکرماکڈو، جو بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی شامل ہیں ۔[16] . پر مزح ڈراما فلمیں مریادا رمننا، وکرماکڈو اور چھترپتی کامیاب جائزے کے ساتھ، مختلف بھارتی زبانوں میں دوبارہ تشکیل دی گئیں [17][18] ایس ایس راجامولی کو کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں دو نیشنل فلم ایوارڈ، تین فلم فیئر ایوارڈ، تین ریاستی نندی ایوارڈ، IIFA ایوارڈ اور 2012ء میں اسٹار ورلڈ انڈیا کا ایوارڈ "اینٹرٹینر آف دی ائیر" سمیت کئی ایوارڈ شامل ہیں۔[19][20] 2016 میں انھیں آرٹ کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز ’’پدم شری ‘‘سے نوازا گیا۔[21][22]