رام چرن (اداکار)

رام چرن
(انگریزی میں: Ram Charan Teja)،(تیلگو میں: రామ్ చరణ్ తేజ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 مارچ 1985ء (39 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد چرن جیوی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رام چرن تیج (تیلگو : రాం చరణ్ తేజ، انگریزی : Ram Charan) ایک بھارتی فلمی اداکار ہیں جو تیلگو سنیما اور ٹیلی ویژن کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے دو نندی اعزازات، دو جنوبی فلم فیئر اعزازات، دو سینیما اعزازات اور ایک بہترین اداکار کا اعزازات سنتوشم حاصل کیا ہے۔ دسمبر 2013 میں، 12.67 کروڑ روپے کا معاوضے پر رام چرن 2013 میں بھارت کی فہرست میں 69 ویں نمبر پر ہیں۔ اداکاری کے علاوہ رام چرن ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ وہ تیلگو ٹیلی ویژن چینل ‘‘ما ٹی وی’’ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد پولو کلب کی ایک پولو ٹیم کے مالک بھی ہیں۔ 2015ء میں انھوں نے حیدرآباد میں ایک ائیرلائن بزنس ‘‘ٹربو میگھا ائیروے’’ کی شروعات بھی کی ہے۔

ابتدائی زندگی

کونڈیلا رام چرن تیجا 27 مارچ 1985ء کو مدراس، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوا۔ رام چرن ماضی کے تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بیٹے ہیں۔ ان کی دو بہنیں ہیں۔ رام چرن، تیلگو اداکار اللو ارجن، اللو سریش، ورن تیج، سائی دھرم تیج، نہاریکا کونیدیلا کے کزن اور مشہور اداکار پون کلیان، نگیندر بابو اور پروڈیوسر اللو ارووند کے بھتیجے ہیں۔ ان کی شادی اپاسنا کامیننی سے ہو چکی ہے، جو اپالو چیریٹی کی وائس چئیر پرسن اور ماہنامہ بی پازیٹیو کی میگزین ایڈیٹر ہیں اور اپالو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پرتاپ سی ریڈی کی پوتی ہے۔

فلمی سفر

رام چرن میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007ء میں، پوری جگناتھ کی ہدایت کاری میں بنی فلم چروتھا (Chirutha) میں کام کرتے ہوئے کیا۔ یہ فلم شائقین کو خاصی پسند نا آئی اور فلاپ قرار دی گئی لیکن اس فلم میں اپنی کارکردگی پر رام چرن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین جنوبی ہند کا نووارد اداکار اور نندی خصوصی جوری اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد انھوں نے ایس ایس راجمولی کی ہدایت میں بننے والی فلم مگادھیرا (Magadheera) میں کام کیا۔ یہ سال 2009ء کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ جس کی اشاعت کے بعد رام چرن ٹولی وڈ کے معروف معاصر اداکاروں کے فہرست میں شامل ہو گئے۔ اس فلم نے چھ فلم فیئر اعزاز حاصل کیے جس میں رام چرن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکار اور نندی خصوصی جوری اعزاز حاصل کیا۔

2009ء میں، رام چرن پیپسی کے اشتہارات کی مہمات کے لیے ایک ترجمان (ایمبیسڈر) بن گیا۔

2010ء میں رام چرن نے بومماریللو باسکر کی فلم اورنج (Orange) میں اداکاری کی۔ رام چرن کی اگلی فلم ہدایت کار سمپت نندی کی راچہ (Rachcha) تھی۔ جو ایک کامیاب فلم رہی۔

2013ء میں ہدایتکار وی وی ونائیک کی فلم نائیک (Naayak) بھی ہٹ رہی، اس کے بعد رام چرن نے بالی وڈ میں قدم رکھا اور امیتابھ بچن کی مشہور ہندی فلم زنجیر کے ری میک زنجیر (Zanjeer) میں کام کیا جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا اور سنجے دت نے بھی اداکاری کی، یہ فلم تیلگو زبان میں طوفان (Toofaan) کے نام سے ڈب کی گئی۔ زنجیر اور طوفان باکس آفس پر اوسط درجے پر رہی۔

2014ء میں ومسی پیڈی پلی کی طرف سے ہدایت کردہ ان کی اگلی فلم یواڈو (Yevadu) جاری ہوئی، جس نے رام چرن کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد 2015ء وہ ڈرامائی فلم گووندودو اندریوادلے (Govindudu Andarivadele) میں نظر آئے۔

2015ء میں ہدایت کار سرینو ویتلا کی فلم بروس لی - دی فائٹر (Bruce Lee: The Fighter) میں نظر آئے۔ اس کے بعد ایک دبنگ پولیس والے کا کردار فلم دھروا (Dhruva) میں نبھایا. اس کے بعد 2018ء میں ہدایت کار سوکومار کی ہدایت میں بننے والی فلم رنگستھلم (Rangasthalam) میں نظر آئے۔ اس فلم نے باکس آفس پر 230 کروڑ کی کمائی کی اور چوتھی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔

ان کی زیر تکمیل فلم ہدایت کار بویاپتی سرینو کی فلم ونیا ودھیا راما (Vinaya Vidheya Rama) جو 2019ء میں جاری کی جائے گی اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی ہدایت میں بننے والی فلم آر آر آر (RRR) ہے۔ اس فلم میں آپ اداکار جونئیر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلمیں

کلید
یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے

بطور اداکار

سال فلم کا نام (ترجمہ) کردار کا نام ہندی ڈب / ری میک / ماخوذ از تبصرہ
2007ء چروتھا (چیتا) چرن ہندی ڈب: چروتھا پہلی فلم
2009ء مگادھیرا (عظیم جنگجو) کال بھیرو / ہرش ہندی ڈب: مگادھیرا
2010ء اورنج (نارنجی) رام ہندی ڈب: رام کی جنگ
2012ء راچہ (ہنگامہ) بیٹنگ راجا ہندی ڈب:بیٹنگ راجا
2013ء نائیک (لیڈر) سدھارتھ نائیک / چرن ہندی ڈب: ڈبل اٹیک دو کردار
2013ء زنجیر (ہندی ورژن)
طوفان (تیلگو ورژن)
اے سی پی وجے کھنہ ماخوذ از: زنجیر پہلی ہندی فلم
2014ء یواڈو (وہ کون ہے؟) ستیہ / چرن ہندی ڈب: یواڈو
2015ء گووندودو اندریوادلے (گووند، سب کا ساتھی) ابھیرام ہندی ڈب: یواڈو 2
2015ء بروس لی - دی فائٹر کارتیک ہندی ڈب: بروس لی
2016ء دھروا دھروا ہندی ڈب: دھروا
ماخوذ از: تھنی اروون
2017ء کھیدی نمبر 150 (قیدی نمبر 150) خود ہندی ڈب: قیدی نمبر 150 خصوصی ظہور
2018ء رنگستھلم (اسٹیج / ڈراما / تھیٹر) چٹی بابو -
2019ء ونیا ودھیا راما رام کونیدیلا -
2020ء آر آر آر الوری سیتارام راجو - این ٹی آر جونئیر کے ساتھ

زیر تکمیل

بطور پروڈیوسر

سال عنوان زبان ہدایت کار
2017ء کھیدی نمبر 150 (قیدی نمبر 150) تیلگو وی وی ونایک
2018ء سئے را ناراسمہا ریڈی تیلگو سریندر ریڈی

بطور گلوکار

سال گانے فلم موسیقی ہدایت کار زبان گلوکار
2013ء "ممبئی کے ہیرو" زنجیر چرنتن بھٹ تیلگو رام چرن،
جسپریت جیز،
روشنی بپٹسٹ

حوالہ جات

بیرونی روابط

رام چرن آئی ایم ڈی بی پر

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!