تیلُگو یا تیلو گو ، جنوبی ہندوستان کی ریاست ہا ئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی سرکاری زبان ہے۔ جنوبی ہند کی چار دراوڑی زبانوں میں سے ایک ہے۔ لیکن یہ وسطی بھارت کی زبان کے نام سے، ماہرین لسانیات میں جانی پہچانی جاتی ہے۔ اس زبان پہ آریائی زبان سنسکرت کا غلبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارت میں ہندی - اُردو زبان کے بعد زیادہ بولی جانے والی زبان تیلگو ہے۔
ماہرین لسانیات میں اس زبان کی وجہ تسمیہ کو لے اختلافات ہیں۔ تاہم محققین کا ایک معتد بہ حصہ یہ سمجھتا ہے کہ زبان کی ترقی تین شیو مندروں یا شیوالیوں کے بیچ ہوئی ہے۔ اس وجہ سے جو اصل نام تری لنگا تھا، وہ اپنی مخفف شکل میں تیلگو بن گیا۔ یہ منادر سری سیلم، بیمیشورم اور کالیشورم کے بیچ رہے تھے۔ تری لنگا کو بھی تیلوں گا کہا گیا۔ تاہم اب یہ زبان کا نام بن کر تیلگو ہو گیا ہے۔
زبان کی خصوسیات
تیلگو زبان کو کئی بار مشرق کی اطالوی زبان کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اطالوی زبان ہی کی طرح تیلگو ہر لفظ مصوتوں پر ختم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبان کی منہ سے ادائیگی اور عام بول میں دو الفاظ کے مرکب کو ایک لفظ کی طرح ادا کیا جاتا ہے۔ مثلًا:
پہلا لفظ
دوسرا لفظ
مرکب شکل
నేను (میں)
ఉన్నాను (ہو)
(میں ہوں) నేనున్నాను
ఇంట్లో (گھر میں)
అందరు (سبھی)
(گھر میں سبھی) ఇంట్లందరు
విద్యార్ధులు (تلامذہ)
కు (کو)
(تلامذہ کو) విద్యార్ధులకు
رسم الخط
تیلگو زبان تیلگو رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جو ہندوستان کے قدیم رسوم الخط میں سے ایک ہے، جو ابوگیدا طرز تحریر کی ایک قسم ہے۔اس میں حروف تہجی اور حروف علت دونوں کا استعمال بالکل ہو بہو دیوناگری طرز پر ہوتی ہے محض حروف کی تشکیل مختلف ہوتی ہے۔ کچھ جگہوں پر جب دو یا اس سے زیادہ لفظوں کا مرکب بنتا ہے تو وہ مکمل طور حرف کا شکل تبدیل ہوتا ہے جیسے دیوناگری میں جب क اور ष ملتے ہیں تو ان کی شکل क्ष میں تبدیل ہوتی ہے، اسی طرح تیلگو میں جب కاور ష ملتے ہیں تو ان کی شکل క్ష میں تبدیل ہوتی ہے، یہ طرز تقریباً تمام ابوگیدا نظام تحریر والے رسوم الخط میں ہوتی ہیں۔
تیلگو حروف تہجی میں حروف صوت جنہیں تیلگو میں ہللولو (హల్లులు) کہاجاتا ہے، درج یل ہیں:
حروف مصوت – hallulu (హల్లులు)
تیگو گونینتالو
یہ کچھ مصوت اور حروف علت کے مرکبات ہیں:
క కా కి కీ కు కూ కృ కౄ కె కే కై కొ కో కౌ క్ కం కః
ఖ ఖా ఖి ఖీ ఖు ఖూ ఖృ ఖౄ ఖె ఖే ఖై ఖొ ఖో ఖౌ ఖ్ ఖం ఖః
اعداد
تیلگو اعداد کا نظام ہندو-عربی نظام عدد کا مقتدی ہے؛
تیلگو ادب یا تیلگو پانڈیتیم ((تیلگو: తెలుగు
పాండిత్యము)) ان ادبی تحریری نمونوں کو کہا جاتا ہے جو تیلگو زبان میں لکھے گئے ہیں۔ ان میں شاعری، ناول نگاری، افسانہ نگاری، ناٹکوں کے مسودے اور پران شامل ہیں۔ تیلگو ادب کی تاریخ کا سب قدیم نمونہ دسویں صدی کے دور سے ملتا ہے (پربندھا رتناولی[1] جو جین تیلگو ادب کا تذکرہ 850-1000ء کے بیچ کرتی ہے)۔ اس کے بعد گیارہویں صدی میں مہا بھارت کو پہلی بار نانیا نے سنسکرت سے تیلگو زبان میں ترجمہ کیا تھا۔ یہ وجے نگر سلطنت کے دور میں کافی پروان چڑھی جہاں کی سرکاری زبانوں سے ایک تیلگو تھی۔
تیلگو ابتدائی دراوڑی زبانوں سے 1500-1000 قبل مسیح الگ ہو گئی۔ تیلگو ایک بالکلیہ الگ زبان کی شکل اختیار کر گئی تھی، جب کہ تمل زمینوں میں کوئی ادبی سرگرمی دیکھی نہیں گئی تھی۔ تیلگو زبان کے نشو و نما کے ساتھ ہی پرجی، کولامی، نایکی اور گڈبا زبانیں بھی وجود میں آ گئے۔[2]
حوالہ جات
↑Veturi Prabhakara Sastry (2014) [1918]۔ Prabandha Ratnavali۔ Tirumala Tirupati Devasthanam۔ ص 44۔ 2017-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-21