ان اکائیوں کے نام اور علامات کو چھوٹے حروف تہجی سے ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ شخصیات کے نام سے منسوب اکائیوں کے پہلے حرف کو بڑے حروف تہجی سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ میٹر کی علامت m ہے جبکہ کیلون کو K سے ظاہر کیا جاتا ہے کیونکہ یہ لارڈ کیلون کے نام سے منسوب ہے۔
کئی دوسری اکائیاں جیسے کہ لٹر ایس۔ ائی (SI) کا حصہ نہیں ہیں لیکن ایس۔ائی میں استعمال کی جاتی ہیں۔
تعریف
ایسی اکائیاں جو تمام اکائیوں کے لیے بنیاد فراہم کریں، بنیادی اکائیاں کہلاتی ہیں۔
موجودہ (1946): انتہائی خفیف سرکلر کراس سیکشن ایریا رکھنے والی دو لامحدود لمبائی کی سیدھی موصل پلیٹوں کو خلا میں، کونسٹنٹ کرنٹ کی موجودگی میں ایک میٹر کے فاصلے پر رکھا جائے تو 6993200000000000000♠2×10−7نیوٹن فی میٹر قوت پیدا ہو گی۔
موجودہ (1967): کسی نظام میں شے کی مقدار میں موجود ایٹمز، مالیکیولز، آئنز یا الیکٹرونز کی تعداد، جو کاربن-12 کے 0.012 کلوگرام میں موجود ایٹمز کی تعداد کے برابر ہو۔
موجودہ (1979): ایک ماخذ جو 7014540000000000000♠5.4×1014 Hz اور 1/683 واٹ پر سٹریڈین کی ریڈینٹ انٹینسٹی رکھنے والی مونوکرومیٹک ریڈی ایشن خارج کر سکے، سے نکلنے والی روشنی کی شدت۔