اشتیاق احمد دربھنگوی

اشتیاق احمد دربھنگوی
معلومات شخصیت
پیدائش 1974 (عمر 50–51 سال)
جھگڑُوا، کِرَت پور بلاک، ضلع دربھنگہ، بہار، بھارت
قومیت ہندوستانی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی ،  مفتی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ محمود حسن گنگوہی ،  نظام الدین اعظمی ،  ظفیر الدین مفتاحی ،  حبیب الرحمن خیر آبادی ،  نصیر احمد خان بلند شہری ،  قمر الدین احمد گورکھپوری ،  نعمت اللہ اعظمی ،  ریاست علی ظفر بجنوری ،  سعید احمد پالن پوری ،  حبیب الرحمن قاسمی اعظمی ،  عبد الخالق مدراسی ،  ارشد مدنی ،  عثمان منصورپوری ،  محمد طاہر قاسمی غازی آبادی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مفتی ،  محقق ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

اشتیاق احمد دربھنگوی (پیدائش: 1974ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم دین، مفتی، تبصرہ نگار، سوانح نگار اور مصنف ہیں۔ وہ سنہ 2008ء سے دار العلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی

اشتیاق احمد دربھنگوی مارچ 1974ء میں اپنے نانیہال جَھمٹا، ضلع سہرسہ، بہار میں شیخ انوار احمد صدیقی کے گھر پیدا ہوئے؛ دستاویز میں تاریخ پیدائش 7 جنوری 1978ء درج ہے۔[1]

انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنی والدہ، پھر ماسٹر عالم گیر کے پاس حاصل کی۔[1] اسی طرح فارسی، ہندی اور دینیات سے لے کر عربی ششم (موقوف علیہ) تک کی تعلیم مدرسہ معارف العلوم جھگڑوا، مدرسہ فلاح المسلمین، بکرم، پٹنہ، مدرسہ قاسم العلوم، منگراواں، ضلع اعظم گڑھ، مدرسہ ریاض العلوم، گورینی، ضلع جونپور میں حاصل کی۔ اسی دوران بہار بورڈ کی تحتانیہ و فوقانیہ چہارم کی کتابیں پڑھیں، الٰہ آباد بورڈ سے مولوی کا امتحان پاس کیا اور قراءتِ سبعہ کی کتاب شاطبیہ پڑھی۔[1]

1996ء کو دار العلوم دیوبند کی جماعتِ دورۂ حدیث میں ان کا داخلہ ہوا اور اسی سال سوم پوزیشن کے ساتھ دورۂ حدیث سے فارغ ہوئے، 1997ء میں وہیں سے افتاء اور 1998 تا 1999ء دو سال وہیں رہ کر تدریب فی الافتاء کیا اور ساتھ میں شعبۂ کمپیوٹر سے اردو، عربی اور انگریزی کی ٹائپ رائٹنگ بھی سیکھی۔[1][2] ان کے اساتذۂ بخاری میں نصیر احمد خان بلند شہری اور عبد الحق اعظمی شامل ہیں، ان کے دیگر اساتذۂ دار العلوم دیوبند میں نعمت اللہ اعظمی، قمر الدین احمد گورکھپوری، سعید احمد پالن پوری، سید ارشد مدنی، عبد الخالق مدراسی، ریاست علی ظفر بجنوری، محمود حسن گنگوہی، حبیب الرحمن قاسمی اعظمی، عثمان منصور پوری، نظام الدین اعظمی، حبیب الرحمن خیر آبادی، ظفیر الدین احمد مفتاحی، محمود حسن بلند شہری اور محمد طاہر قاسمی غازی آبادی شامل ہیں۔[1]

افتاء ہی کے سال وہ محمود حسن گنگوہی سے بیعت ہو گئے، پھر گنگوہی کے انتقال کے بعد نظام الدین اعظمی کی طرف رجوع کیا،[3] پھر ان کے انتقال کے بعد سعید احمد پالن پوری کی طرف رجوع کر لیا اور پالن پوری کی وفات کے بعد محمد طاہر قاسمی غازی آبادی کی طرف رجوع کیا۔

تدریسی زندگی

1999 تا 2000ء وہ دار العلوم دیوبند ہی میں معین مدرس رہے۔[1][2] 2000 سے 2008ء تک انھوں نے دار العلوم حیدر آباد میں تدریسی خدمات انجام دیں۔[1]

1430ھ مطابق 2008ء کو دار العلوم دیوبند میں ان کا تقرر ہوا اور 1440ھ کو درجۂ وسطیٰ ب میں ترقی ہوئی[4][1] اور اب ترجمۂ قرآن اور ہدایہ اولین جیسی کتاب کا سبق ان سے متعلق ہے۔[1]

قلمی و تصنیفی زندگی

ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالے

وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (حیدرآباد) سے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سند یافتہ ہیں۔[1] ان کے مقالۂ ایم فل کا عنوان ”چند منتخب علمائے دیوبند کی شاعری کا تجزیاتی مطالعہ“ تھا، جو قاری محمد طیب، کفیل الرحمن نشاط عثمانی اور ریاست علی ظفر بجنوری کی مطبوعہ شاعری کے تجزیاتی مطالعے پر مشتمل تھا۔[5] نیز مقالۂ پی ایچ ڈی کا عنوان ”علمائے دیوبند کی سوانح عمریوں کا تنقیدی تجزیہ (آزادی سے قبل)“ تھا، جس پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔[6][7][8]

مضامین

ان کے ڈھائی سو زائد مقالات و مضامین ملک و بیرون ملک کے رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔[1]

ان کے اہم مضامین میں ”مفتی اعظم مفتی عزیز الرحمن عثمانی - حیات و خدمات“، ”صحابۂ کرام کے سلسلہ میں علمائے دیوبند کا معتدل موقف“، ”حضرت مولانا محمد عثمان معروفی اور فنِ تاریخ گوئی“، ”کاتبینِ پیغمبر اعظم صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ایک تعارف“، ”تدوینِ قرآن مجید - ایک تحقیقی جائزہ“، ”نیٹ ورک مارکیٹنگ - اقتصادی اور اسلامی نقطۂ نظر“، ”حضرت مفتی کفیل الرحمن نشاط عثمانی کی غزلیہ شاعری - معاصر ادبا کی نظر میں“، ”اسلام كا نظامِ سلام و مصافحہ“، ”انقلابِ ماہیت - اسلامی نقطۂ نظر“،[9]عربی تفسیروں کے اردو ترجمے- تعارف و تجزیہ“،[10] ”ترانۂ دار العلوم دیوبند کا فنی، فکری اور ادبی مطالعہ“[11] ”حیاتِ نانوتوی کی روشن قندیلیں“،[12][13]علامہ اقبال کے شعری تصورات“،[14] ”شیخ طریقت حضرت حاجی سید محمد عابد حسین“،[15] ”تصانیف فخر المحدثین - ایک تعارف“ اور ”میراث میں عورتوں اور یتیم پوتوں کا حصہ (موجودہ اشکالات کے تناظر میں)“ شامل ہیں۔

تصانیف

ان کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[1][16][17][5][18]

  • سب‌ سے آسان ترجمۂ قرآن مجید حافظی (اردو ترجمۂ قرآن)
  • طِرازی شرح اردو سراجی (‌جس کا ترجمہ فارسی، پشتو اور بنگلہ میں بھی ہو چکا ہے۔)
  • خاصیاتِ فصولِ اکبری (تحقیق و تعلیق)
  • مختصر خاصیاتِ ابواب (اردو)
  • مولانا بستوی کا ذکر جمیل
  • مولانا سعید احمد اکبر آبادی کا ذکر جمیل
  • زیب و زینت کے احکام
  • کلیاتِ کاشف (ترتیب و تحشیہ)
  • مالا بد منہ (اردو ترجمہ)
  • النور الفائض علی نظم الفرائض (انور شاہ کشمیری کے منظوم رسالے اور اس پر فخر الدین احمد مرادآبادی کے لکھے ہوئے تتمے کا اردو ترجمہ و تشریح)
  • ایمان بچائیے!

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ محمد روح الامین میُوربھنجی (5 دسمبر 2021)۔ "حضرت مولانا مفتی اشتیاق احمد دربھنگوی دامت برکاتہم"۔ بصیرت آن لائن۔ بصیرت آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-05
  2. ^ ا ب ابن الحسن عباسی۔ "مطالعہ کی ناتمام سرگزشت"۔ یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ (ستمبر 2020 ایڈیشن)۔ دیوبند: مکتبۃ النور، مکتبۃ الانور۔ ص 661
  3. محمد سلمان بجنوری، مدیر (شوال 1439ہجری مطابق جولائی 2018ء)۔ "حضرت مفتی محمد نظام الدین اعظمی مفتی اعظم دار العلوم دیوبند: یادیں اور باتیں از اشتیاق احمد دربھنگوی"۔ ماہنامہ دار العلوم۔ دیوبند: مکتبہ دار العلوم۔ ج 102 شمارہ 7: 19 {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  4. محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی (اکتوبر 2020ء)۔ "موجودہ اساتذۂ عربی"۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ۔ دیوبند: شیخ الہندؒ اکیڈمی۔ ص 769
  5. ^ ا ب محمد سالم جامعی، مدیر (صفر المظفر 1439ھ- بہ مطابق اکتوبر 2017ء)۔ "مولانا ریاست علی ظفر بجنوری نمبر"۔ ہفت روزہ الجمعیۃ۔ ہفت روزہ الجمعیۃ، مدنی ہال، 1-بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی 2: 76-77 {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  6. "دارالعلوم دیوبند کے استاد مفتی اشتیاق احمد قاسمی کو پی ،ایچ ،ڈی کی ڈگری تفویض"۔ قندیل آن لائن۔ 24 فروری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-06
  7. دانیال خان (26 فروری 2020)۔ "دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی اشتیاق احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض"۔ unaurdu.com۔ یو این اے اردو ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-06
  8. "مفتی اشتیاق احمد قاسمی کو مانو سے پی ایچ ڈی کی ڈگری"۔ urdu.ythisnews.com۔ 26 فروری 2020ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-30
  9. "اردو مضامین تلاش برائے مولانا اشتیاق احمد قاسمی"۔ darululoom-deoband.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-05
  10. "عربی تفسیروں کے اردو ترجمے تعارف وتجزیہ..از: مولانا اشتیاق احمد"۔ algazali.org۔ الغزالی ڈاٹ آرگنائزیشن۔ 3 مئی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-06
  11. مولانا اشتیاق احمد قاسمی (23 اپریل 2021)۔ "ترانۂ دار العلوم دیوبند کا فنی، فکری اور ادبی مطالعہ"۔ Siddeequeqasmi.com۔ صدیق قاسمی۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-06
  12. "حیاتِ نانوتوی کی روشن قندیلیں"۔ ahnafmedia.com۔ احناف میڈیا لائبریری۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-07
  13. محمد الیاس گھمن، مدیر (نومبر 2016)۔ "حیات نانوتوی کی روشن قندیلیں"۔ ماہنامہ فقیہ۔ سرگودھا: مرکز اہل السنۃ والجماعۃ۔ ج 5 شمارہ 11: 10
  14. ڈاکٹر محمد مرتضی۔ "علامہ اقبال کے شعری تصورات"۔ جہاتِ اقبال (2017ء ایڈیشن)۔ دہلی: کتابی دنیا، 1955، گلی نواب مرزا، محلہ قبرستان۔ ص 67–68
  15. نواز دیوبندی۔ "شیخ طریقت حضرت حاجی سید محمد عابد حسین از مولانا اشتیاق احمد دربھنگوی"۔ سوانحِ علمائے دیوبند (جنوری 2000ء ایڈیشن)۔ دیوبند: نواز پبلی کیشنز۔ ص 218–245
  16. محمد روح الامین (11 اگست 2023ء)۔ "مولانا سعید احمد اکبرآبادیؒ کا ذکر جمیل"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-11
  17. محمد وقار احمد کھگڑیاوی (23 جون 2022ء)۔ "مالابد منہ اردوــــــــــــــــــــ ترجمہ نگاری کا شاہ کار"۔ بصیرت آن لائن۔ بصیرت آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-07-18
  18. بدر الاسلام قاسمی (25 فروری 2024)۔ "سب سے آسان ترجمہ (مفتی اشتیاق احمد قاسمی، استاذ دارالعلوم دیوبند)"۔ بصیرت آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-02-28

Read other articles:

2002 compilation album by Various artistsLas 30 Cumbias Más PegadasCompilation album by Various artistsReleasedFebruary 5, 2002GenreCumbiaLabelDisa RecordsDisa Records chronology Las 30 Cumbias Más Pegadas(2002) Las 30 Cumbias Más Pegadas, Vol. 2(2003) Las 30 Cumbias Más Pegadas (Eng.: The 30 Best Cumbias) is the title of a compilation album, which features music from Los Angeles Azules, Los Askis, Rayito Colombiano, Grupo Latino, Grupo Maracuya, Los Llayras, Mr. Chivo, Aniceto Mo...

 

Cinema hall, Heritage building in Kolkata, IndiaMetro CinemaMetro Cinema KolkataLocation in KolkataGeneral informationStatusReopened as Metro Central and Metro Inox 3DTypeCinema hall, Heritage buildingArchitectural styleArt DecoLocationin Dharmatala, Esplanade, Central KolkataAddress5, Chowringhee RoadTown or cityKolkataCountry IndiaCoordinates22°33′51″N 88°20′58″E / 22.5641°N 88.3494°E / 22.5641; 88.3494Current tenantsMetro RealityInaugurated1935Clien...

 

Forum der Freien Völker Post-Russlands Das Forum der Freien Völker Post-Russlands (früher Forum der Freien Völker Russlands) ist eine Diskussionsplattform, deren Teilnehmer den Zerfall Russlands in mehrere unabhängigen Staaten anstreben. An dem Forum nehmen nicht nur Vertreter der russischen politischen Opposition teil, die aus dem Land ausgewandert sind, aber auch ausländische Persönlichkeiten. Inhaltsverzeichnis 1 Ziel 2 Aktivitäten 2.1 Forum I / 8.–9. Mai 2022 – Warschau, Polen...

Pour les articles homonymes, voir Quetta. Quetta Vue générale de nuit. Administration Pays Pakistan Province Balouchistan Division Quetta District Quetta Démographie Population 1 001 205 hab. (rec. 2017[1]) Géographie Coordonnées 30° 21′ 36″ nord, 67° 01′ 12″ est Localisation Géolocalisation sur la carte : Pakistan Quetta Géolocalisation sur la carte : Pakistan Quetta modifier  Quetta (en pachto : کوټه, en b...

 

あぶくま駅 ホーム(2022年8月、駅の横を通る道路から) あぶくま ABUKUMA ◄兜 (4.2 km) (8.1 km) 丸森► 所在地 宮城県伊具郡丸森町字廻倉北緯37度54分48.95秒 東経140度41分9.65秒 / 北緯37.9135972度 東経140.6860139度 / 37.9135972; 140.6860139座標: 北緯37度54分48.95秒 東経140度41分9.65秒 / 北緯37.9135972度 東経140.6860139度 / 37.9135972; 140.6860139所属事...

 

Anbindestall eines Milchviehbetriebes Der Anbindestall ist ein Stall für Nutzvieh, in dem die Tiere an einem Platz angebunden sind. Die Haltungsform ist in Europa noch bei Rindern gebräuchlich. Früher wurden auch Pferde angebunden eingestallt und Sauen sowie Kleinvieh wie Schafe und Ziegen so gehalten. Die Haltung von Pferden in Anbindestallungen ist in vielen Ländern verboten, und die Anbindehaltung von Schweinen seit einer EU-Richtlinie 1997 nur noch durch Ausnahmeregelungen zulässig. ...

Idealtypische behutsame Altbausanierung (Berlin-Kreuzberg 61, Arndtstraße) Mau-Mau-Siedlung in Köln-Dünnwald während der Sanierung 2015 Stadtsanierung – manchmal auch als Stadterneuerung bezeichnet – hat die Beseitigung städtebaulicher Mängel und nicht selten auch sozialer Missstände in Stadtbereichen zum Ziel, die dann zu Sanierungsgebieten erklärt werden. Demzufolge bedeutet der Begriff Altstadtsanierung oder Quartiersanierung die Durchführung umfassender planungs- und bauordnu...

 

French composer and conductor (1734-1829) This article includes a list of general references, but it lacks sufficient corresponding inline citations. Please help to improve this article by introducing more precise citations. (February 2014) (Learn how and when to remove this template message) François-Joseph GossecFrançois-Joseph Gossec, by Antoine VestierBorn(1734-01-17)17 January 1734Vergnies, FranceDied16 February 1829(1829-02-16) (aged 95)Passy, FranceEraClassical François-Joseph ...

 

Climatological research institute Berkeley EarthBerkeley Earth logoFounded2010FounderRichard Muller and Elizabeth MullerFocusClimate science, education/communication and global warming mitigationLocationBerkeley, CaliforniaArea served GlobalMethodScientific analysisWebsiteBerkeleyEarth.orgFormerly calledBerkeley Earth Surface Temperature Berkeley Earth is a Berkeley, California-based independent 501(c)(3) non-profit focused on land temperature data analysis for climate science. Berkeley Earth...

1983 studio album by Huey Lewis and the NewsSportsStudio album by Huey Lewis and the NewsReleasedSeptember 15, 1983RecordedDecember 1982–June 1983Studio Fantasy (Berkeley, California) Record Plant (Sausalito, California) The Automatt (San Francisco) Genre Rock pop rock Length37:46LabelChrysalisProducerHuey Lewis and the NewsHuey Lewis and the News chronology Picture This(1982) Sports(1983) Fore!(1986) Singles from Sports Heart and SoulReleased: August 30, 1983 I Want a New DrugRelea...

 

2008 video game For the franchise, see Left 4 Dead (series). 2008 video gameLeft 4 DeadDeveloper(s)Valve South[1][a]Publisher(s)ValveDesigner(s)Mike BoothWriter(s)Chet FaliszekComposer(s)Mike MoraskySeriesLeft 4 DeadEngineSourcePlatform(s)Microsoft WindowsXbox 360Mac OS XRelease November 18, 2008 Microsoft Windows WW: November 18, 2008 Xbox 360 NA: November 18, 2008AU: November 18, 2008EU: November 21, 2008 Mac OS X WW: October 27, 2010 Genre(s)First-person shooterMode(s)Singl...

 

Argentine rock band This article is about the Argentine rock band. For other uses, see Sui Generis (disambiguation). This article needs additional citations for verification. Please help improve this article by adding citations to reliable sources. Unsourced material may be challenged and removed.Find sources: Sui Generis – news · newspapers · books · scholar · JSTOR (June 2021) (Learn how and when to remove this template message) Sui GenerisSui Generi...

Football tournamentNCAA Division III field hockey tournamentFounded1981Number of teams24Current championsMiddlebury (8)Most successful team(s)TCNJ (11)Television broadcastersESPNUWebsiteNCAA The NCAA Division III field hockey tournament is an annual single-elimination tournament conducted by the National Collegiate Athletic Association to determine the national champion of women's Division III collegiate field hockey in the United States. The tournament has been held every year since 1981. ...

 

С-ЗА-M (1969) СМЗ С-3А — двомісний чотириколісний автомобіль-мотоколяска, серійно випускалася Серпухівським мотоциклетним заводом з 1958 по 1970 рік (з 1962 випускався модернізований варіант С-3АМ). В автомобілі використовувався мотоциклетний двигун Іж-49 потужністю 8 к.с. виробн...

 

Ways to reduce the risk of acquiring STIs For the film, see Safe Sex (film). Male (or external) condoms can be used to cover the penis for safer sex during vaginal or anal insertion or fellatio. Dental dams can be used to cover the vulva or anus when engaging in cunnilingus or anilingus, respectively, for safer sex. Female condoms (internal condoms) can be used by receptive partners for safer sex. Safe sex is sexual activity using methods or contraceptive devices (such as condoms) to reduce t...

Currency of Jordan Jordanian dinarدينار أردني / JOD (Arabic) Obverse of 1 Jordanian Dinar (5th Edition-2022)ISO 4217CodeJOD (numeric: 400)Subunit0.001UnitSymbolد.أ‎DenominationsSubunit 1⁄10dirham 1⁄100qirsh or piastre 1⁄1000filsBanknotes1, 5, 10, 20, 50 dinarsCoins1, 5, 10 piastres/qirsh, 1⁄4, 1⁄2 dinarDemographicsOfficial user(s) JordanUnofficial user(s) West BankIssuanceCentral bankCentral Bank of Jor...

 

This article is about the South Korean film. For the How I Met Your Mother episode, see Coming Back (How I Met Your Mother). 1967 South Korean filmComing BackTheatrical poster for Coming Back (1967)Hangul귀로Hanja歸路Revised RomanizationGwiroMcCune–ReischauerKwiro Directed byLee Man-hee[1]Written byBaek GyeolProduced byWoo Ki-dongStarringKim Jin-kyuCinematographyLee Seok-giEdited byKim Hui-suMusic byJeon Jeong-geunDistributed bySeki Trading Co.Release date1967-07-27Running time9...

 

Untuk kegunaan lain, lihat IPA. Tumbuh-tumbuhan merupakan salah satu objek yang dipelajari oleh ilmu alam. Ilmu pengetahuan alam (akronim: IPA) atau kerap diperpendek sebagai ilmu alam (serapan dari Arab: علوم العالم) adalah istilah yang digunakan yang merujuk pada rumpun ilmu di mana objeknya adalah benda-benda alam dengan hukum-hukum yang pasti dan umum, berlaku kapan pun dan di mana pun.[1] Orang yang menekuni bidang ilmu pengetahuan alam disebut sebagai Saintis. Sain...

Dungeons & Dragons adventure module Child's PlayCodeWG10AuthorsJean Rabe and Skip WilliamsFirst published1989 Child's Play is an adventure module published in 1989 for the Dungeons & Dragons fantasy role-playing game. It was originally created as an RPGA Network Tournament module for characters of levels 13 through 15. Plot summary Child's Play is high-level introductory scenario to the 2nd edition rules, designed for beginning dungeon masters and player characters.[1] The mon...

 

Former teachers college in Toronto, Canada Toronto Normal School(St. James Square)Toronto Normal School in 1890Former namesProvincial Normal School, Normal School for Upper Canada, Normal School for OntarioAlternative namesRyerson HallGeneral informationTypeInstitutionalArchitectural stylePalladianLocationSite bounded by Gerrard, Church, Gould and Victoria streets in Toronto, Ontario, CanadaConstruction startedJuly 2, 1851CompletedMay 1852Demolished1958-63OwnerProvince of OntarioDesign and co...

 

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!