ایک مدیر کی رائے میں یہ مضمون کچھ نقطہ ہائے نظر سے غیر متوازن ہے ۔
براہِ کرم نظر انداز کردہ نقطہ نظر پر معلومات کا اضافہ کر کے مضمون کو بہتر بنائیں یا مضمون کے تبادلہ خیال صفحہ پر رائے دیں۔
آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 11 جون1978ء کو پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی میں قائم ہوئی۔ اس کے بانی الطاف حسین ہیں، جو اس وقت متحدہ قومی موومنٹ نامی سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔ اس طلبہ تنظیم کو پاکستان کی دوسری تمام طلبہ تنظیموں پر یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ دوسری طلبہ تنظیموں کی طرح کسی سیاسی جماعت کی کوکھ سے وجود میں نہیں آئی بلکہ خود اس طلبہ تنظیم کے اندر سے پاکستان کی ایک بہت بڑی سیاسی جماعت نے جنم لیا۔ یہ سیاسی جماعت مہاجر قومی موومنٹ تھی جو بعد میں متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل ہوئی اور ساتھ ہی مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن بھی متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن میں تبدیل ہو گئی۔