2023ء بین الاقوامی کرکٹ سیزن مئی 2023ء سے ستمبر 2023ء تک ہونا شیڈول ہے۔[1] 6 ٹیسٹ، 11 ایک روزہ بین الاقوامی اور 11 ٹی ٹوئینٹی مقابلوں کے ساتھ ساتھ ایک خواتین ٹیسٹ مقابلہ، 6 خواتین ایک روزہ اور 6 خواتین ٹی20 مقابلے بھی اس عرصے کے دوران کھیلے جائیں گے۔ 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ جون اور جولائی میں زمبابوے میں کھیلا گیا۔[2][3] ستمبر 2022ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا کہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ 2021ء-2023ء کا فائنل جون 2023ء میں دی اوول، لندن میں منعقد ہوگا اس ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔