2 جون بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کو باضابطہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کر کے اس میں سے ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ بنا دی گئی۔[1]
17 جون لاہور پاکستان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا، جس میں عدالت عالیہ لاہور کے تحریری حکم [2] کے مطابق نصب کردہ حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کے مسئلہ پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی سیدھی فائرنگ سے دو خواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن شہید اور 90 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔[3]
یہ یقین کیا جا رہا ہے کہ 1923ء میں شائع شدہ تمام تخلیقات جو ریاستہائے متحدہ امریکا میں دائرہ عام داخل ہو جائیں گی، ان کے حق اشاعت کے قوانین کو مزید تبدیل نہیں کیا جائے گا، ماسوائے صوتی ریکارڈنگ کے۔
10 جنوری، وینزویلا میں خوآن گوائیڈو اور قومی اسمبلی نے مئی 2018ء کے انتخابات میں موجودہ صدر نکولاس مادورو کی فتح کو غلط دیتے ہوئے انھیں ہٹانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
14 جنوری، چیریٹی کانسرٹ کے دوران میں اسٹیج پر چاقو کے وار کر کے گدانسک کے میئر پاویل آداموویچ کو قتل کر دیا گیا۔
15-16 جنوری، نیروبی کے ہوٹل کمپاؤنڈ میں جنگ پسند گروپ الشباب کا دہشت گرد حملہ، کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔