کنیست (عبرانی: הַכְּנֶסֶת [ھا کنیست]؛ یعنی "مجلس"[2] یا "اسمبلی"؛ عربی: الكنيست) اسرائیل کی ایک یک ایوانیقانون ساز اسمبلی ہے۔ اسرائیلی نظام حکومت میں کنیست قوانین پاس کر سکتی، صدر و وزیر اعظم (اگرچہ رسمی طریقے سے وزیر اعظم کو صدر سے مقرر کرتا ہے) کا انتخاب کر سکتی، کابینہ کو منظور کر سکتی اور حکومت کے کاموں کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کنیست کے پاس ریاست کے کمپٹرولر کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے پاس اراکین کو دستبردار کرنے، صدر اور ریاست کمپٹرولر کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے، عدم اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد حکومت کو منسوخ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، اس سے کنیست خود بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور نئے الیکشن (انتخابات) ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم اگر چاہے تو وہ خود بھی کنیست کو منسوخ کر سکتا ہے۔ تاہم انتخابات کی تکمیل تک کنیست برقرار رہتی ہے۔[3] کنیست جفعات رام، یروشلم میں واقع ہے۔
نام
اصطلاح ”کنیست“ قدیم کنیست ھا جدولا (عبرانی: כְּנֶסֶת הַגְּדוֹלָה) سے مشتق ہے، جو یہودی عقیدہ کے مطابق تورات کے انبیا کے اختتامی و ربیائی یہودیت کی تشکیل کے عہد (200 ق م) کے 120 نقل نویسوں، دانش مندوں اور انبیا کی مجلس تھی۔[4]
حکومت میں کردار
اسرائیلی نظام حکومت میں کنیست قوانین پاس کر سکتی، صدر کا انتخاب کر سکتی، کابینہ کو منظور کر سکتی اور اپنی کمیٹیوں کے ذریعے حکومت کے کاموں کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے پاس اراکین کو دستبردار کرنے، صدر اور ریاست کے کمپٹرولر کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے، عدم اعتماد کا ووٹ ملنے کی صورت میں حکومت کو منسوخ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، اس سے کنیست خود بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور نئی الیکشن (انتخابات) ہوتے ہیں۔
کنیست کی اسمبلیاں
ہر کنیست اپنے الیکشن کے نمبر سے جانی جاتی ہے۔ سنہ 1949ء میں اسرائیل کے پہلے انتخابات بعد کنیست منتخب ہوئی، جس کو پہلی کنیست کہتے ہیں۔ 2015ء کے انتخابات میں جو کنیست بنی وہ موجودہ اور بیسویں کنیست ہے۔