پرچم ترکیہ


ترکی
استعمالات قومی پرچم اور ensign قومی پرچم اور نشان
تناسب 2:3
اختیاریت 29 مئی 1936
نمونہ سرخ زمین پر تھوڑا سا کے مرکز کے بائیں سفید ستارہ و ہلال ۔[1]
پان: 186C
آر جی بی رنگ ماڈل: 227, 10, 23
ویب رنگ: #E30A17

پرچم ترکیہ(ترکی زبان: Türk bayrağı) ایک سرخ اور سفید ستارہ و ہلال والا پرچم ہے۔ پرچم اکثر al bayrak (سرخ پرچم) کہا جاتا ہے اور اس کا حوالہ al sancak (سرخ بینر) استقلال مارشی میں دیا جاتا ہے۔ موجودہ پرچم کا نمونہ براہ راست عثمانی پرچم سے ماخوذ ہے، جو اٹھارویں صدی کے آخر میں اپنایا گیا تھا اور 1844ء میں اپنی حتمی شکل اختیار کی۔ اقدامات، ہندسی تناسب اور خالص سرخ رنگ 29 مئی 1936ء کو قانونی طور پر اختیار کیا گیا۔[2]

تاریخ

ستارہ و ہلال پرچم سلطنت عثمانیہ پر بھی موجود تھا، عثمانی پرچم اٹھارویں صدی کے آخر سے انیسویں صدی کے ابتدائی عرصے میں موجود تھا۔ عثمانی پرچم پر سفید ستارہ و ہلال 1844ء میں تنظیمات کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا۔ 1923 میں جمہوریہ ترکی کی بنیاد کے بعد، نئی ریاست نے سلطنت عثمانیہ کے آخری پرچم کو برقرار رکھا۔ ترکی کے پرچم قانون کا اطلاق 1936ء میں ہوا جب پرچم کے لیے متناسب معیارات متعارف کرائے گئے۔

بناوٹ

رنگ

آر جی بی کلر اسپیس (RGB colour space) کے حساب سے، ترکی کے پرچم میں سرخ رنگ کا تناسب 89%، سبز 3.9% اور نیلا رنگ 9% ہے۔ (ہیکسا ڈیسی مل کلر کوڈ #E30A17)۔ سی ایم وائے کے کلر اسپیس (CMYK colour space) کے حساب سے، 0% نیلا، 95.6% قرمزی، 89.9% پیلا اور 11% سیاہ رنگ شامل ہے۔ اس میں رنگ کا زاویہ 356.4 ڈگری رنگ کی شدت 91.6% اور رنگ کا پیلا عکس یا روشنی 46.5% ہے۔ ترکی کے پرچم کا سرخ رنگ، شوخ سرخ ہے، #FF142E کے ساتھ #C70000 ملا کر یہ رنگ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے قریبی ترین ویب سیو کلر #d11919 ہے۔

پیمائشیں

مندرجہ ذیل تفصیلات، ترک پرچم قانون سے دی گئی ہیں۔

نمونہ
حرف پیمائش لمبائی
G چوڑائی
A Distance between the centre of the outer crescent and the seam of the white band 12 G
B Diameter of the outer circle of the crescent 12 G
C Distance between the centres of the inner and outer circles of the crescent 116 G
D Diameter of the inner circle of the crescent 25 G
E Distance between the inner circle of the crescent and the circle around the star 13 G
F diameter of the circle around the star 14 G
L لمبائی 1 12 G
M Width of the white hem at the hoist 130 G

ترک ماتحت ریاستیں

ترکی کے ماتحت بہت سی ریاستیں تھیں جن کو ایالت اور ولایت عثمانی کہا جاتا تھا، ان کے اپنے پرچم۔

براہ راست یا جزوی متاثر پرچم

بہت سے ملکوں، جنھوں نے سلطنت عثمانیہ سے آزادی حاصل کی تھی اپنے اپنے قومی پرچم تیار کیے، کئی ممالک نے ہلال اور ستارہ کو اپنایا اور کچھ نے نہیں، تیونس اور الجزائر جیسے ممالک اس کی مثال ہیں۔ دیگر ممالک جیسے پاکستان نے بھی، ہلال اور ستارہ کو پرچم پر جگہ دی، جب کہ وہ کبھی خلافت عثمانیہ کے ماتحت نہیں رہے، ایسے ممالک کے پرچم پر ہلال اور ستارہ مذہبی پس منظر میں ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے سلطانوں نے بھی ہلال اور ستارہ کو قومی علامات کے طور پر استعمال کیا ہے۔

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2014-12-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-26
  2. "Türk Bayrağı Kanunu" [Law on Turkish Flag] (PDF)

بیرونی روابط

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!