اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
یہ صفحہ ایک نظر میں: ترامیم کے تنازعہ میں پرسکون رہیں۔ شائستگی سے جواب دیں اور نیک نیتی تصور کریں۔
ویکیپیڈیا نے کچھ تلخ تنازعات دیکھے ہیں۔ آن لائن تنازعات میں شامل ہونا ایک عام سے بات ہے - لیکن براہ مہربانی یاد رکھیں کہ ہم سب یہاں ایک ہی مقصد سے آئے ہیں۔ شعلے ویکیپیڈیا کی ترقی میں منفی اثر ڈالتے ہیں اور ویکیپیڈیا کو سب کے لیے غیر خوشگوار بناتے ہیں۔