ویکیپیڈیا:براہ کرم نئے صارفین کو ہراساں نہ کریں

اس دائرۃ المعارف کے مضامین عمومی طور پر متعینہ یا مقررہ صارفین کے ذریعہ بہتر ہوتے اور تنظیم پاتے رہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی بہت سے غیر مقررہ یا باقاعدگی سے نہ آنے والے اور گمنام صارفین بھی اس کام میں شریک ہیں۔ ان غیر مقررہ صارفین میں اکثریت نوواردین کی ہوتی ہے۔ تجربہ کار اور باقاعدگی سے آنے والے صارفین کو یہ بات ملحوظ رکھنا چاہیے کہ ان میں سے ہر ایک شروع میں ایک نیا صارف یا ندارد ہی تھا/تھی۔ اور ایک طرح سے دیکھا جائے تو آج بھی جب کوئی پرانا صارف کسی ایسے موضوع کی تدوین کرتا ہے جو اس کے شعبۂ مہارت کے دائرے میں نہ آتا ہو تو وہ فی الحقیقت ایک نوآموز ہی کی حیثیت رکھتا ہے۔
نئے آنے والے اس دائرۃ المعارف پر مستقبل کے معمار ہیں اور اس دائرۃ المعارف کی ترقی کے لیے ایک نہایت اہم وسیلہ ہیں۔ نئے آنے والوں کے لیے پرانے صارفین کا رویہ حوصلہ افزا ہونا چاہیے نہ کہ حوصلہ فرسا و حوصلہ شکن۔ نئے صارفین کو بیجا نکتہ چینی اور اچانک مخالفت سے زیادہ کوئی شے بھاگنے پر نہیں اکساتی۔ کسی بھی نئے صارف کے لیے یہ ممکن نہیں کہ یہاں ترمیم شروع کرنے سے قبل ہی ویکیپیڈیا کی تمام تر حکمت عملیوں، طریقہ ہائے کار اور اسلوب سے مکمل واقفیت حاصل کرلے؛ لہذا کسی نئے صارف کی ناواقفیت کو جہالت سمجھ کر اس پر فوری چڑھائی نہ کیجیے، اس سے رابطہ کرنے اور اس کو آسان انداز میں طریقۂ کار سمجھانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!