عہدِ وَفَا ایک 2019 ء میں نوجوانوں پر مبنی ٹیلی ویژن سیریز ہے جو انٹر سروسس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور مومنہ دورائڈ نے ہم ٹی وی کے لیے تیار کی ہے۔ یہ ایک ملٹری سیریز ہے جو مختلف امیدوں ، اہداف اور امنگیں رکھنے والے چار اسکول کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے اور یہ دکھاتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی زندگی کیسے بدل جاتی ہے جب وہ اپنی دوستی میں مشکلات ، چیلنجز اور بے وفائی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اس کا پریمیئر 22 ستمبر 2019 کو ہم ٹی وی اور پی ٹی وی ہوم پر ہوا اور ہفتہ وار قسط ہر اتوار کو نشر ہوتی ہے ، اس میں احد رضا میر ، عثمان خالد بٹ ، احمد علی اکبر ، وہج علی ، علیزی شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ [1] [2] [3] [4]
{{حوالہ ویب}}
|deadurl=