سلح (انگریزی: Salah) (عبرانی زبان: שלח) عبرانی بائبل کی ایک شخصیت ہیں جن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔[1][2][3]
دیگر مذاہب میں
مسورا تحریر اور سامری تورات کے مطابق، سلح ارفکسد کا بیٹا تھا۔ لیکن سپتواینہ کی تحریر کے مطابق سلح قینان کا بیٹا اور عبر کا باپ تھا۔[4]
انجیلِ لوقا اور کتاب جوبلی دونوں سپتواینہ کی تحریر سے اتفاق کرتے ہیں کہ سلح قینان کا بیٹا ہے۔ مزید معلومات کے مطابق سلح کی ماں کا نام ملکہ بنت مادئی تھا۔ جبکہ ان کی زوجہ کا نام موآک بنت کسد تھا۔
وصال کے وقت سلح کی عمر 433 (بمطابق مسورا تحریر)،[5] یا 460 (بمطابق سپتواینہ)،[6] یا 460 (بمطابق سامری تحریر) برس تھی۔[7]
اسلام میں
اسلام میں کئی مؤرخین نے ان کی نشان دہی صالح علیہ السلام کے نام سے کی ہے۔
حوالہ جات