زیتونOlea europaea
زیتون، ایک چھوٹے درخت کے خاندان سے تعلق رکھنے والا نوع ہے، جو بحیرہ روم کے مضافاتی علاقوں میں آبائی طور پر پایا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں یورپ کے جنوب مشرقی، مغربی افریقا اور شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نوع شمالی ایران اور بحیرہ قزوین کے جنوبی علاقوں میں بھی پایا گیا ہے۔ زیتون کی کاشت کے حوالے سے اٹلی سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس زیتون کی کاشت کے لیے اٹلی سے دگنا رقبہ موجود ہے
زیتون کا پھل، بحیرہ روم کے خطے میں اہم زرعی جنس کے طور پر شمار کیا جاتا ہے اور اس سے زیتون کا تیل کشید کیا جاتا ہے۔ زیتون کا پھل اور درخت کا عمومی نام ہی اس کے عالم نباتات میں خاندان کا نام بھی ہے۔ عالم نباتات کے اس خاندان میں زیتون کے علاوہ گل یاس، یاسمین، گُل آرائش اور برگ راکھ شامل ہیں۔
{{حوالہ ویب}}
|accessdate=