تبت کے رہنماؤں کا خطاب جو بدھ مت کے پیرو ہوتے ہیں۔ جب کوئی لاما فوت ہونے لگتا ہے تو وہ اپنی وفات سے قبل یہ ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اپنے آئندہ جنم میں کس گھرانے میں پیدا ہو گا۔ ان ہدایات کے پیش نظر اہلِ تبت بیان کردہ خاندان کے نوزائدہ فرد کو دلائی لاما کی مسندِ اقتدار پر بٹھاتے ہیں۔ جب چین نے تبت پر قبضہ کیا تو دلائی لاما ہندوستان میں آکر پناہ گزین ہو گیا۔ البتہ ایک دوسرا مذہبی پیشوا پنچن لاما وہیں ہے۔[1]