مایا دیوی مندر پرانا بدھ مندر ہے جو لمبینی، نیپال کے یونیسکوعالمی ورثہ جگہ میں واقع ہے۔ یہ روایتی طور پر گوتم بدھ کی جائے پیدائش مانے جانے والا لمبینی کا اہم بدھ مندر ہے۔ یہ مقدس جھیل "پشکرنی" اور مقدس باغیچے کے قریب واقع ہے۔ اس جگہ سے حاصل کردہ سب سے پرانے آثار تیسری صدی قبل مسیح کے اشوک کی اینٹ سے بنائی گئی عمارتیں تھیں، پر 2013ء میں چھٹی صدی قبل مسیح کے لکڑی سے بنے مندر کی دریافت ہوئی۔ اب تک لمبینی میں کوئی بھی تعمیر تیسری صدی قبل مسیح سے پہلے کی دریافت نہیں ہوئی ہے۔[1]