جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور لاہور کے اندرونی حصے لوہاری گیٹ میں ایک دینی درس گاہ ہے۔ اس جامعہ سے کئی علما فارغ التحصیل ہوئے۔
آغاز
اہلسنت والجماعت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کا آغاز شوال المکرم 1376ھ /مئی1956 ء میں قدیم تاریخی مسجد خراسیاں باغیچی نہال چند اندرون لوہاری دروازہ میں ہوا اس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 1972 ء میں رکھا گیا۔
بانی
جامعہ نظامیہ رضویہ کی صورت میں علم کا یہ پودا علم و عمل کے عظیم پیکر حضرت محدث اعظم پاکستان علامہ ابوالفضل محمد سردار احمد قادری کے دست مبارک سے لگایا گیا ان کے شاگرد استاذالعلماء شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی نے 1962 ء تک اس کی نگرانی اور آبیاری کی اور پھر ذہین اور محنتی تلمیذ استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی نے 2003 ء تک نہ صرف اس ادارے کو ترقی و عروج کی منازل سے آشنا کیا بلکہ جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ کی فلک بوس عمارتوں کی صورت میں امت مسلمہ کو مژدۂ جانفرا بھی سنایا۔
جامعہ کی وسعت
اس وقت جامعہ نظامیہ رضویہ لاہورمیں1200کے قریب طلبہ درسِ نظامی، تجویدوقرأت اورحفظ قرآن کی دولت سے مالامال ہو رہے ہیں اوران طلبہ کودورِجدیدکے تقاضوں کے مطابق عصری علوم اور کمپیوٹرسائنسزکی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔جامعہ میں علم کافیضان جاری کرنے والے خوش قسمت اساتذہ کی تعداد30ہے جوجامعہ میں علم کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ جامعہ نظامیہ رضویہ تقریباً3کنال پرمشتمل ہے۔اس وقت 70کمروں کواپنے جلومیں لیے ہوئے ہے۔جبکہ 5وسیع وعریض ہال جامعہ کی زینت ہیں۔جن میں سے ایک درس حدیث، ایک تحفیظ القرآن، ایک مطعم اوردورہائش کے لیے مختص ہیں۔علاوہ ازیں پانچ اساتذہ کی رہائش گاہیں بھی جامعہ میں واقع ہیں۔لائبریری ہال اورکمپوٹرلیب اس کے علاوہ ہے۔ جامعہ کے ساتھ حال ہی میں 45کمروں پر مشتمل 5 منزلہ عمارت خریدی کر اس کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے ہرمنزل پرجدیدطرزکے غسل خانے،وضوخانے،اور طہارت خانے بنوائے گئے ہیں اس نئی بلڈنگ میں سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے گراؤنڈ فلور کو سنٹرل اے سی سسٹم کے ساتھ جدید ایڈمن بلاک کی شکل دی گئی ہے جس میں ناظم اعلی کا دفتر،ناظم دارلاقامہ کا دفتر،میٹنگ حال اور مہمان خانہ بنایا گیا ہے
دینی و دنیاوی تعلیم
جامعہ میں دین کے علاوہ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے جن میں ایم اے تک کلاسز بھی لگتی ہیں۔ جامعہ کے قیام سے آج تک ہزاروں فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیلجیم، برطانیہ، امریکا، دبئی، جرمنی، ساؤتھ افریقہ سمیت دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی ترویج اور شخصیات کی تعمیر کر رہے ہیں۔ جامعہ میں کمپیوٹرلیب قائم کیاگیاہے جہاں طلبہ کوکمپیوٹرسائنسزکی تعلیم دی جاتی ہے جس میں6عددکمپوٹرموجودہیں۔ طلبہ کے لیے لائبریری بھی ہے جس میں تقریباً30000کتب جدید و قدیم ومخطوطات شامل ہیں
[1]
فارغ التحصیل شخصیات
- مفتی منیب الرحمان صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
- حافظ محمد عبد الستار سعیدی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور
- علامہ حافظ خادم حسین رضوی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور
• علامہ حافظ محمد فاروق بندیالوی سابق مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ،بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر
علامہ صاحبزادہ عبدالمصپفی ہزاروی ناظم اعلی جامعہ نظامیہ رضویہ و تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ،علامہ غلام محمد سیالوی چیئرمین پاکستان بیت المال،مفتی علامہ سرور قادری وزیر اوقاف پنجاب،علامہ مفتی محمد خان قادری ناظم اعلی جامعہ اسلامیہ لاہور علامہ حافظ صدیق نظامی خطیب پاک آرمی۔علامہ ضیاء المصطفیٰ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی،علامہ سلیمان مصباحی معروف خطیب،علامہ نوازبشیرجلالی معروف خطیب،
ڈاکٹر فضل حنان سعیدی،علامہ عبد التواب صدیقی،مفتی محمد صدیق ہزاروی،علامہ گل احمد عتیقی،علامہ نصیرالدین چشتی شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ لاہورعلامہ بشیر سیالوی(انگلینڈ)علامہ جمشید سعیدی(لندن)علامہ ظہیر بٹ(ڈنمارک)علامہ عبدالطیف چشتی،(بیلجیم)علامہ طاہر عزیز باروی(ناروے)علامہ صدیق سعیدی لندن،علامہ ایوب سیالوی (انگلینڈ)علامہ سجادرضوی (انگلینڈ)علامہ طاہر خان(ہالینڈ)قاضی عبدالوحید سعیدی خطیب جامع مسجد واہ کینٹ پاکستان آرڈیننس فیکٹری علامہ
مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا جامع مسجد داتا دربار۔مفتی فیصل جماعتی نائب خطیب وامام جامع مسجد داتا دربار،علامہ احمد رضا سیالوی نائب ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ لاہور،ڈاکٹر ممتاز احمد الاظہری ہیڈ اوف ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد یونیورسٹی،علامہ صاحبزادہ نصیر احمد ہزاروی ناظم اعلی جامعہ نظامیہ شاہدرہ لاہور،علامہ طاہر شہزاد سیالوی ناظم اعلی حنفیہ غوثیہ لاہور،علامہ نعیم نوری ناظم اعلی جامعہ لیاقت چوک۔صاحبزادہ غلام مرتضیٰ ہزاروی ناظم اعلی جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ۔علامہ احسان اللہ خان ناظم اعلی جامعہ نظامیہ پھام گلی اوگی علامہ رفیق سعیدی ناظم اعلی جامعہ رحمانیہ بلولیاں اوگی،علامہ فاروق سعیدی جامعہ حنفیہ رضویہ چہڑھ مانسہرہ،علماہ عثمان رضوی شیرگڑھ،علامہ حبیب المالک مانسہرہ،علامہ مفتی نذیر بلوچستان،علامہ ذاہد بلوچستان،علامہ مفی اکمل قادری q,TV علامہ دل محمدچشتی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ لاہور،علامہ تنویر ہزاروں مفتی جامعہ نظامیہ، سمیت ہزاروں مشہور و معروف شخصیات ہیں
حوالہ جات
بیرونی روابط
مجلس علما نظامیہ کا ربط