بورصہ (عثمانی ترکی زبان: بُروسه) شمال مغربی ترکی کا شہر اور صوبہ بورصہ کا دار الحکومت ہے۔ اس شہر کی آبادی 2000ء کی مردم شماری کے مطابق 1،194،687 ہے۔ یہ ترکی کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ اپنے باغات کے باعث یہ شہر "یشیل بُروسہ" یعنی سبز بورصہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شہر اپنی برفانی تفریح گاہوں، عثمانی سلطانوں کے مزارات اور زرخیز میدانوں کے باعث بھی مشہور ہے۔
1326ء میں یہ شہر سلطنت عثمانیہ کا دار الحکومت بنا اور 1365ء میں ادرنہ کی فتح تک اسے یہ اعزاز حاصل رہا۔
↑"صفحہ بورصہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024ءline feed character في |accessdate= على وضع 15 (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)