اورینٹ ایئر ویز (Orient Airways) اورینٹ ایئر ویز لمیٹڈ کلکتہ، ہندوستان میں 1946ء میں قائم ایک ایئر لائن تھی۔ یہ تقسیم ہند پہلے قبل ہندوستان کی پہلی اور واحد مسلم ملکیت ایئر لائن تھی۔[1]
تاریخ
ایئر لائن کلکتہ میں برطانوی راج کے دوران 23 اکتوبر1946ء کو رجسٹر کی گئی۔ اسے مسلم کاروباری خاندانوں نے محمد علی جناح کے کہنے پر قائم کیا۔ ابتدائی سرمایہ کاری اصفہانی، آدمجی اور اراگ گروپ کی طرف سے کی گئی۔ مرزا احمد اصفہانی اس کے پہلے چیئرمین بنے۔ اس نے چار ڈگلس ڈی سی-3s طیاروں کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ اورینٹ ایئر ویز کے آغاز کے دو ماہ بعد پاکستان14 اگست1947ء کو بنا۔