ارمان (انگریزی: Armaan)، اردو زبان میں ریلیز ہونے والی 1966ء کی پلاٹینم جوبلی بلیک اینڈ وائیٹ پاکستانی فلم تھی۔[1]۔ اس فلم کو سال 1966ء کی بہترین فلم کا نگار ایوارڈ ملا۔ ارمان پاکستان کی پہلی اردو فلم تھی جس نے اپنی نمائش کے 75 ہفتے مکمل کر کے پہلی پلاٹینم جوبلی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے فلمساز و مصنف وحید مراد تھے، جبکہ ہدایت کار پرویز ملک، موسیقار سہیل رانا اور نغمہ نگار مسرور انور تھے۔[2]
اس فلم کی کامیابی میں سہیل رانا کی موسیقی کا بڑا دخل تھا، اس فلم کے گیتوں نے رلیز ہوتے ہی پورے برصغیر میں دھوم مچا دی۔ فلم ارمان نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 1966ء میں سب سے زیادہ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔[2]
اس فلم کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی جبکہ نغمات مسرور انور نے تحریر کیے۔ اس فلم میں احمد رشدی، خورشید شیرازی اور مالا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]
ارمان نے مجموعی طور پر 6 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [2]: