آگ ( انگریزی: Fire ) ایک 1948 کی ہندوستانی ہندی زبان کی ڈراما فلم ہے۔ جو راج کپور کی تیاری اور ہدایت میں بنی ہے۔ راج کپور نے اس فلم میں پروڈیوسر و ہدایتکار کی حیثیت سے پہلی بار کام کیا اور یہ آر کے فلمز کے ذریعہ تیار کردہ پہلی فلم تھی۔ مرکزی کردار میں نرگس ، پریم ناتھ ، نگار سلطانہ ہیں اور کامنی کوشل نے بھی معاون کردار ادا کیا۔ اس فلم میں راج کپور کے سب سے چھوٹے بھائی ششی کپور بطور چائلڈ آرٹسٹ دکھائے گئے تھے۔ یہ پہلی فلم تھی جس میں راج کپور اور نرگس ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
اس فلم کے گیت کو بہزاد لکھنوی نے لکھا ہے [1]