مکیش (گلوکار)

مکیش
(ہندی میں: मुकेश ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 22 جولائی 1923(1923-07-22)
دہلی، برطانوی راج
(موجودہ بھارت)
وفات 27 اگست 1976(1976-80-27) (عمر  53 سال)
ڈیٹرائٹ، مشی گن، ریاستہائے متحدہ امریکا
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
دیگر نام شہنشاہ جذبات، ہزاروں لوگوں کی دل کی آواز
زوجہ سرلا تری ویدی رائے چند (شادی. 1946)
اولاد 5
رشتے دار نتن مکیش (بیٹا)
نیل نتن موکیش (پوتا)
عملی زندگی
مادر علمی ہندو کالج، دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پس پردہ گلوکار
دور فعالیت 1940ء–1976ء
اعزازات
دستخط
IMDB پر صفحات[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مُکیش چند ماتُھر (ہندی: मुकेश चंद माथुर‎؛ پیدائش 22 جولائی 1923ء) ہندی فلموں کا ایک معروف بھارتی پس پردہ گلوکار تھا۔ 300 فلموں میں بارہ سو کے قریب گیت گائے، ان یادگار ہندی فلموں میں جس دیش میں گنگا بہتی ہے، سنگم، ملن، تیسری قسم، پہچان، شور، روٹی کپڑا اور مکان اور کبھی کبھی مشہور ہے۔ ان کے مقبول گیتوں میں ’ساون کا مہینہ پون کرے سور‘، ’میری تمناؤں کی تقدیر تم سنوار دو‘، ’بول میری تقدیر میں کیا ہے میرے ہم سفر اب تو بتا‘، ’بول رادھا بول سنگم ہوگا کہ نہیں ‘، ’زبان پہ درد بھری داستاں چلی آئی ‘، ’جانے کہاں گئے وہ دن ‘، ’میرا جوتا ہے جاپانی ‘، ’کیا خوب لگتی ہو بڑی سندر دکھتی ہو‘، ’کسی راہ میں کسی موڑ پر ‘، ’اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول، جینا اسی کا نام ہے ‘، ’دوست دوست نہ رہا پیار پیار نہ رہا ‘، ’جس گلی میں تیرا گھر نہ ہو ساجنا ‘، ’ایک پیار کا نغمہ ہے ‘، ’یہ میرا دیوانہ پن ہے ‘، ’کہیں دور جب دن ڈھل جائے ‘، ’محبوب میرے محبوب میرے ‘، ’پھول تمھیں بھیجا ہے خط میں پھول نہیں میرا دل ہے ‘، ’بھی بھی میرے دل میں خیال آتا ہے ‘، ’جینا یہاں مرنا یہاں ‘، ’میں پل دو پل کا شاعر ہوں ‘، ’آوارہ ہوں ‘، ’چندن سا بدن‘، ’رمیہ وستاویہ‘، ’سہانہ سفر اور موسم حسیں ‘، ’سجن ری جھوٹ مت بولو‘، ’دنیا بنانے والے ‘، ’ہر دل جو پیار کرے گا‘، ’رک جا او جانے والے رک جا‘، ’دیونوں سے مت پوچھو‘، ’جنہیں ہم بھولنا چاہیں ‘، ’بڑے ارمانوں سے رکھا ہے بلم‘، وغیرہ شامل ہیں۔[2]

ابتدائی زندگی

مکیش کا جنم دہلی کے ایک ہندو کائستھ خاندان میں ہوا۔[3][4] اس کا باپ زور آور چند ماتھر ایک انجینئر تھا، اس کی ماں کا نام چندرانی ماتھر تھا۔ اپنے خاندان میں دس بچوں میں چھٹا تھا۔ مکیش کی بہن سندر پیاری کو موسیقی سکھانے کے لیے گھر آنے والے استاد نے مکش میں ایک ہنر پایا، مکیش ساتھ والے کمرے میں بہن اور استاد کی تمام باتیں سنتا اور اس کو سیکھتا رہتا تھا۔ مکیش نے دسویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا اور عوام کے کاموں کے ڈپارٹمنٹ کے لیے کام کیا۔ دہلی میں اپنی ملازمت کے دوران میں اس نے اپنی آواز ریکارڈ کی اور آہستہ آہستہ اپنے گانے کی صلاحیتوں اور موسیقی کے آلات کو بہتر کیا۔

وفات

مکیش 27 اگست 1976ء کو ڈیٹرائٹ، مشی گن، امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا، وہ وہاں ایک کانسرٹ میں پرفام کرنے کے لیے گیا تھا۔

حوالہ جات

  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/bc396309-3a20-4520-9431-1444142d1051 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر مُکیش
  3. Urdu/Hindi: An Artificial Divide: African Heritage, Mesopotamian Roots ... - Abdul Jamil Khan - Google Books
  4. "Exclusive : Neil Nitin Mukesh & Nitin Mukesh In Conversation With Karan Thapar"۔ 23 اکتوبر 2016۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-08

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!