ہما سلیم قریشی (انگریزی: Huma Qureshi) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے جو زیادہ تر ہندی اردو زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ ہما تین دفعہ فلم فئیر اعزاز کے مختلف زمروں میں نامزد ہو چکی ہیں اور بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔ ہما کی مشہور ترین فلموں میں گینگز آف واسعپور-یکم (2012)، گینگز آف واسعپور-دوئم (2012)، اک تھی ڈائن (2013)، شارٹس (2013)، ڈیڑھ عشقیہ (2014) اور بدلہ پور (2015) شامل ہیں جن کے لیے ہما کو خوب پزیرائی ملی۔
فلموگرافی
متعلقہ روابط
حوالہ جات