کھوار موسیقی آلات موسیقی اور فنکار

کھوار موسیقی آلات موسیقی اور فنکار "شیر ولی خان اسیر" کی اردو زبان میں کھوار موسیقی کے بارے میں پہلی کتاب ہے۔ شیر ولی خان اسیر چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار کے مشہور شاعر، افسانہ نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔ آپ ضلع چترال کے تحصیل مستوج میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ایم اے، ایم ایڈ تک تعلیم پائی اور چترال کے ضلعی آفیسر تعلیم، پرنسپل سیکنڈری اسکول مردان کے عہدوں فایز رہے۔ اردو، انگریزی اور کھوار میں لکھتے ہیں۔ چترال وژن میں اردو کالم بھی لکھتے ہیں۔ کھوار موسیقی آلات موسیقی اور فنکار نامی اس کتاب میں چترالی موسیقی کا تاریخی لحاظ سے جایزہ لیا گیا ہے-

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!