نمستے تلنگانہ |
مَنَ پتریکا، مَنَ آتما گَورَوَم (یعنی ہمارا رسالہ، ہماری روح کے لیے باعث فخر) |
قسم | روز نامہ اخبار |
---|
مالک | تلنگانہ پبلی کیشنز پرائیویٹ لیمی ٹیڈ |
---|
مدیر | کٹا شیکھر ریڈی |
---|
عملۂ مصنفین | کٹا شیکھر ریڈی (چیف ایگزیکیٹیو آفیسر) |
---|
آغاز | 6 جون 2011؛ 13 سال قبل (2011-06-06) |
---|
صدر دفتر | حیدر آباد، تلنگانہ، بھارت |
---|
ویب سائٹ | www.ntnews.com |
---|
نمستے تلنگانہ ((تیلگو: నమస్తే తెలంగాణ)) ایک بھارتی تیلگو زبان کا اخبار ہے جو حیدر آباد، تلنگانہ، بھارت سے شائع ہوتا ہے۔ اس اخبار کا آغاز 6 جون 2011ء کو ہوا تھا، جب تلنگانہ متحدہ آندھرا پردیش کا حصہ تھا۔ اس وقت یہ الگ تلنگانہ تحریک کو تقویت پہنچانے کا کام کر رہا تھا۔ [1][2][3]
2014ء میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ علاقے کی سیاست اور روز مرہ کے واقعات کی رو داد نگاری کا کام کر رہا ہے۔ یہ اخبار تلنگانہ پبلی کیشنز پرائیویٹ لیمی ٹیڈ کی ملکیت ہے۔
تاریخ
اس اخباز کی اشاعت 11 جون 2011ء کو شروع ہوئی۔ الم ناراینا کے مدیر اعلٰی رہے۔ اس کا دفتر تلنگانہ بھون ہے جو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (سیاسی جماعت) کا صدر دفتر ہے۔ اس سے قبل کٹا شیکھر ریڈی مدیر رہے جو اس اخباری ادارے کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اور سینیئر صحافی بھی رہے ہیں۔ اس کے صدرنشین اور ڈائریکٹر شروع میں سی ایل راجا رام تھے۔ انھوں نے یہ ذمے داریاں اکتوبر 2011ء سے یکم جولائی 2014ء تک نبھائی اور پھر یہ کام دیواکونڈا دامودر راؤ کے سپرد کیا جو اخبار کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔
کالم نگار
اس کے کالموں میں کٹا شیکھر ریڈی کے اداریے اور آر ودیا ساگر راؤ کے کالم شامل ہیں۔
اشاعت
یہ اخبار نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، نلگنڈا، حیدرآباد اور محبوب نگر ضلعوں سے چھپتا ہے۔
جدید دور کے کئی بھارت کے اخبارات کی طرح یہ اخبار ای پیپر شکل یا آن لائن ایڈیشن کے طور پر بھی دستیاب ہے۔
قارئین
انڈیا ٹوڈے کے 2017ء کے سروے کے مطابق نمستے تلنگانہ ریاست تلنگانہ کا تیسرا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔ اس کی رسائی 31.49 لوگوں تک ہے۔ یہ ایناڈو اور ساکشی (اخبار) سے پیچھے ہے۔[4]
2014ء کے بعد کے تین سالوں میں اعداد و شمار میں 88% اضافہ ہوا ہے۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط