نرگس دت[2] (فاطمہ راشد؛ ولادت: 1 جون 1929ء - وفات: 1981ء) ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ تھیں جن کا اصلی نام فاطمہ رشید تھا مگر وہ اپنے فلمی نام نرگس دت سے پہچانی جاتی تھیں۔ نرگس دت پہلی مرتبہ اسکرین پر ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم “تلاشِ حق “ میں نمودار ہو ئی تھیں مگر ان کا اداکاری (ایکٹنگ) کیرئیر 1942ء میں بننے والی فلم “تمنا“ سے شروع ہو تا ہے۔ 1957ء میں ریلیز ہونے والی فلم “مدر انڈیا“میں ان کے کردار "رادھا" کو لا زوال شہرت حاصل ہوئی- 1958ء میں سنیل دت سے شادی کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔
نرگس کا انتقال 1981ء میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل لبلبہ کے کینسر سے ہوا-بعد ازاں ان کی یاد میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی بنا یا گیا۔
ذاتی زندگی
نرگس کا اداکار راج کپور کے ساتھ طویل عرصے تک رشتہ رہا، جو آوارہ اور شری 420 فلموں میں ان کے شریک اداکار تھے۔ راج کپور شادی شدہ تھے اور ان کے بچے تھے۔ جب راج کپور نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے سے انکار کر دیا تو نرگس نے ان کے نو سال طویل رشتے کو ختم کر دیا۔[3][4]
بیماری اور وفات
2 اگست 1980ء کو، نرگس راجیہ سبھا کے ایک اجلاس کے دوران بیمار ہوگئیں، اس کی ابتدائی وجہ یرقان سمجھا گیا۔ ان کو گھر لے جایا گیا اور انھیں بمبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پندرہ دن کے ٹیسٹ کے بعد، اس دوران ان کی حالت بدتر ہوتی چلی گئی اور ان کا وزن تیزی سے کم ہو گیا، انھیں 1980ء میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس بیماری کا علاج نیویارک شہر میں میموریل سلوان-کیٹرنگ کینسر سنٹر میں ہوا۔[5][6] ہندوستان واپس آنے پران کی حالت بگڑ گئی اور انھیں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نرگس 2 مئی 1981ء کو شدید بیمار ہوئیں اور اگلے ہی دن ان کا انتقال ہو گیا۔ انھیں ممبئی کے میرین لائنز کے بڑا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ 7 مئی 1981ء کو نرگس کے بیٹے کی پہلی فلم راکی کے پریمیئر میں ان کے لیے ایک نشست خالی رکھی گئی تھی۔[7]
فلمیں
نوٹ : واضح رہے کہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے-
- تلاشِ حق (1935ء)
- تمنا (1942ء)
- تقدیر(1943ء)
- برسات
- آدھی رات (1950ء)
- بے وفا(1952ء)
- انہونی (1952ء)
- آہ (1953ء)
- مدر انڈیا (1957ء)
- رات اور دن (1967ء)
مزید دیکھیے
حوالہ جات