سانچہ:Chembox Elements2
نائٹرک ایسڈ ایک طاقتور تیزاب ہے اور سلفیورک ا یسڈ (گندھک کے تیزاب) کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے طاقتور تیزاب ہے۔ اسے شورے کا تیزاب بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کی تیاری میں قلمی شورہ (پوٹاشیئم نائٹریٹ) استعمال ہوتا ہے۔ نائیٹرک ایسڈ کو آبِ قوی (aqua fortis) بھی کہتے ہیں۔نائٹرک ایسڈ اور نمک کے تیزاب (ہائڈرو کلورک ایسڈ) کو ملانے سے آبِ سلطانی (aqua regia) بنتا ہے۔
نمک کے تیزاب کے برعکس، نائٹرک ایسڈ ایک طاقتور تکسیدی عامل بھی ہوتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
سوڈیم نایٹریٹ یا پوٹیشیم نائٹریٹ کو جب سلفیورک ایسڈ کے ساتھ ملا کر گرم کیا جاتا ہے تو نائٹرک ایسڈ بنتا ہے۔
صنعتی پیمانے پر نائٹرک ایسڈ اوسوالڈ کے طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے۔
مرتکز نائٹرک ایسڈ
اگر نائٹرک ایسڈ میں پانی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہو تو اسے مُرتکز نائٹرک ایسڈ کہتے ہیں۔مرتکز نائٹرک ایسڈ کو فیومنگ نائٹرک ایسڈ بھی کہتے ہیں کیونکہ اگر اس پر پھونک ماری جائے تو اس پر سے دھواں (fumes) سا اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
اگر نائٹرک ایسڈ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہو تو گرم کرنے سے پانی کی مقدار کم ہونے لگتی ہے اور نائٹرک ایسڈ کسی حد تک مرتکز بن جاتا ہے مگر اس طرح 68 فیصد سے زیادہ مرتکز نائٹرک ایسڈ حاصل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ نائٹرک ایسڈ پانی کے ساتھ ایزیوٹروپ بنا لیتا ہے۔
اگر 68 فیصد سے زیادہ مرتکز نائٹرک ایسڈ کو گرم کیا جائے تواس میں نائٹرک ایسڈ کی مقدار کم ہونے لگتی ہے اور 68 فیصد پر آ کر ٹھہر جاتی ہے۔ سارے ہی ایزیوٹروپ مکسچر ایسا ہی برتاو رکھتے ہیں۔
بسمتھ کے نمکیات مرتکز نائٹرک ایسڈ میں حل ہو جاتے ہیں مگر پانی ملے نائٹرک ایسڈ میں حل نہیں ہوتے۔
تانبا مرتکز نائٹرک ایسڈ کے ساتھ عمل نہیں کرتا کیونکہ اس تیزاب کی وجہ سے تابنے پر passivation layer بن جاتی ہے۔ لیکن جب اس میں تھوڑا سا پانی ملایا جاتا ہے تو تیز عمل شروع ہو جاتا ہے اور بھورے رنگ کی گیس خارج ہوتی ہے۔یہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ ہوتی ہے اور زہریلی ہوتی ہے۔
نائٹریٹنگ آمیزہ
سلفیورک ایسڈ اور نایٹرک ایسڈ کا جو آمیزہ ہوتا ہے اس میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ لگ بھگ کسی بھی مادے میں نائٹریٹ گروپ داخل کر دیتا ہے۔ اس لیے اس کو نایٹریٹنگ آمیزہ یا مکسچر کہتے ہے۔ مثلاً سیلولوز کو یہ سیلولوز نائٹریٹ بنادیتا ہے اور گلیسرول کو گلیسیرول نایٹریٹ بناتا ہے۔ اسی طرح [4]ہیکزاماین کو ہیکزامین نائٹریٹ بناتا ہے۔
احتیاط
نائٹرک ایسڈ کو شیشے کی بوتل میں رکھنا چاہیے کیونکہ اکثر پلاسٹک نائٹرک ایسڈ کی وجہ سے کچھ وقت کے بعد پاپڑ کی طرح نازک ہو جاتے ہیں اور پلاسٹک کی بوتلوں سے یہ تیزاب بہہ نکلتا ہے۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Salts and covalent derivatives of the
nitrate ion