نا پیرو سوریا نا الو انڈیا (میرا نام سوریا ہے اور بھارت میرا گھر ہے) 2018ء کی بھارتیتیلگو فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار وکنٹھم ومسی ہیں، جو اس فلم سے اپنی ہدایتکاری کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وکنٹھم ومسی نے مشہور فلمز ریس گرم اور کک (تیلگو) کی کہانی لکھی۔ اس فلم کے ستارے اللو ارجن، انو امانیل، ارجن سارجہ، بومن ایرانی، سرتھکمار ہیں۔ ساتھی اداکاروں میں راؤ رمیش، پوسانی کرشنا مرالی، ٹھاکر انوپ سنگھ, سے کمار، پردیپ روت، ہریش عٹھامن ہیں۔ یہ فلم 4 مئی، 2018ء کو جاری ہوئی۔[3][4]
یہ فلم تمل میں "عن پیر سوریا عن وے دو انڈیا" اور ملیالم میں "عنٹے پیرو سوریا عنٹے وے دو انڈیا" کے نام سے ڈب کی گئی۔ اس فلم کو باکس آفس پر فلاپ قرار دیا گیا اور شائقین نے بھی اسے اچھے رویو نہیں دیے۔ اس فلم کا ہندی ورژن 7 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوا۔
یہ فلم وکھنٹم ومسی کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے ریس گرم اور کک (تیلگو) جیسی سپرہٹ فلموں کی کہانی لکھی۔ اللو ارجن، انو امانیل، بومن ایرانی، ارجن سارجہ اور سرتھکمار کو مرکزی کرداروں کے لیے چنا گیا۔ یورپی اداکارہ ایلی اورام نے ایک آئٹم نمبر میں اللو ارجن کے ساتھ رقص کیا۔
فلم کا ٹیزر 1 جنوری، 2018ء کو یوٹیوب پر جاری ہوا اور 29 گھنٹوں میں 1 کروڑ ویوز حاصل کیے۔[5]
اشاعت
یہ فلم 4 مئی 2018ء کو تمل میں "عن پیر سوریا عن وے دو انڈیا"[6] اور ملیالم میں "عنٹے پیرو سوریا عنٹے وے دو انڈیا" کے ڈب ورژن کے ساتھ جاری کی گئی۔[7]
فلم کا ہندی ورژن سوریا:دی سولجر کے عنوان سے 7 ستمبر کو جاری ہوا۔
اس فلم کوشائقین نے ملے جلے رویوں کے بعد منفی رویے دیے۔ یہ اللو ارجن کی چھ ہٹ فلموں کے بعد پہلی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔[8][9][10][11][12][13][14][15][16][17]