اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔
Mapframe example
.
سیاسی جغرافیہ اور عالمی سیاست میں ملک (Country) کسی جغرافیائی یا ارضیاتی وجود کے سیاسی تقسیم کو کہا جاتا ہے۔ ایک ملک دنیا کا ایک الگ حصہ ہے جیسے ریاست، قوم یا دیگر سیاسی وجود۔ یہ ایک خود مختار ریاست ہو سکتی ہے یا کسی بڑی ریاست کا ایک حصہ بن سکتی ہے۔ عموماً، ایک خود مختار علاقہ۔ یہ اِصطلاح ریاستی اقوام یا حکومت و قوم کے ساتھ تقریباً مربوط ہے۔ عام زندگی میں یہ لفظ کبھی کبھار قوم اور ریاست دونوں کے لیے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ ہاں البتہ، تعریفات میں فرق ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملک کا انسانی شخصیت اور پہچان پر گہرا اثر ہوتا ہے، ملک نظام کا مجموعہ بھی ہوتا ہے جس پر ایک قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔ ملک کے دو اہم جزو ہوتے ہیں ایک جغرافیائی اور دوسرا ذہنی او نظریاتی۔ ایک شخص جس ملک سے تعلق رکھتا ہو اس سے مثبت جذباتی تعلق کو حب الوطنی کہتے ہیں۔ حب الوطنی اپنے ملک سے محبت، عقیدت اور اپنے ملک سے لگاؤ کا احساس ہے۔ یہ لگاؤ بہت سے مختلف احساسات اور کسی کے وطن سے متعلق زبان کا مجموعہ ہو سکتا ہے بشمول نسلی، ثقافتی، سیاسی یا تاریخی پہلو۔