مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستاناہل حدیث کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جو مجلس شوری، مرکزی عاملہ اور کابینہ پر مشتمل ہے۔ [1]
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر ہیں۔[2][3] جب کہ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم ہیں ۔
70 سال سے زائد عمر رکھنے والی یہ جماعت اہل الحدیث کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ 1906 میں قائم کی جانے والی آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس تقسیم ہند کے بعد جمعیت اہل حدیث پاکستان اور جمعیت اہل حدیث ہند کے طور پر وجود میں آئی۔ سیاسی طور پر یہ دائیں بازو کی جماعت ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایتی جماعت جانی جاتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی اہم رکن جماعت ہے جو ملک کے تمام صوبوں میں اپنا کم یا زیادہ وجود رکھتی ہے ۔ ذیلی ادارے اس کے زیر انتظام درج ذیل ادارے کام کر رہے ہیں۔
ہفت روزہ اہل حدیث (ہفتہ وار رسالہ) آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔ [4]
مکتبہ سلفیہ، لاہور میں جمعیت اہل حدیث کا اشاعتی ادارہ
نظام مساجد و اوقاف
وفاق المدارس السلفیۃ: اہل حدیث مدارس اور جامعات کا تعلیمی بورڈ
پیغام ٹی وی (فرقہ واریت سے بچ کر دینی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے چینل) [5]
ذیلی تنظیمیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہ ڈاکٹر عبد الغفور راشد ہیں جو اس جماعت کے انتخابی بورڈ کے نگران بھی ہیں ۔ جمعیت کے ذیلی تنظیمات کے نام درج ذیل ہیں ۔
اہل حدیث یوتھ فورس
اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن
جمیعت اساتذہ پاکستان
جمعیت طلبہ اہل حدیث
متحدہ حکماء محاذ
2 مارچ 2018ء کو 14 سال بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناراض دھڑے نے حافظ ابتسام الہی ظہیر کی قیادت میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی غیر مشروط امارت قبول کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور اپنے تمام اختلافات ختم کرکے اپنی جماعت جمعیت اہل حدیث کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں ضم کر دیا۔