محکمہ اوقاف و مذہبی امور، حکومت پنجاب کا ایک سرکاری محکمہ ہے۔ اس کا دفتر لاہور میں واقع ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی سربراہی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور کرتے ہیں جن کی معاونت ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کرتے ہیں۔ یہ ادارہ محکمہ پنجاب متروکہ وقف املاک آرڈیننس 1979ء کے تحت چلتا ہے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں 1 ہسپتال اور 14 ڈسپنسریاں رکھتا ہے۔