قدیم مالدیپ کا طرز معاشرت قبائنی اور سب سے بڑا مذہب ہندومت تھا۔ تبدیلی سے پہلے، وجریانبدھ متہندو مت سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ یہاں آثار قدیمہ سے آٹھویں اور نویں صدی عیسوی کی شیولکشمی اور رشی آگستیہ کی مورتیاں برآمد ہوئیں ہیں۔[1]
مالدیپ کی لوک داستانوں کا مرکزی کردار رشی وسستھ ہے، جسے عظیم جادو گر کہا جاتا ہے، وسستھ کو مقامی زبان میں اوڈن کلاج (Oditan Kalēge) کہا جاتا ہے۔ اوڈن کلاج کی بیوی ایک بہت خوب صورت عورت ہے جس کا نام دوجی عہا (Dōgi Aihā) ہے، وہ ایک آتش مزاج اور اپنے شوہر سے زیادہ طاقت ور جادوگرونی ہے۔ اس کا نام سنسکرت زبان کے یوگنی سے ماخوذ ہے۔[1]
اس بات کی علم نہیں کہ، کیوں آخری بدھ بادشاہ نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ بارہویں صدی عیسوی میں بحر ہند کی تجارت پر عربوں کی بہت زیادہ ہمیت بادشاہ کے اس فیصلے کی ایک جزوی وجہ ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد بادشاہ نے اپنا لقب عربی زبان کا (دیویہی زبان کے لقب مہا رادن یا راس کلاج سے ) سلطان اور اپنا نام محمد العادل کر لیا۔ ان کے بعد 6 شاہی سلاسل میں کل 44 سلطان آئے، 1932ء سے سلطان کا نتخاب مروجہ انتخابات سے ہونے لگا۔
مالدیپ میں بھارتی
2000ء میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مالدیپ میں 9,000 ہزار غیر سکونتی بھارتی موجود ہیں۔ مالدیپ میں بھارتی تارکین وطن بنیادی طور پر ڈاکٹر، اساتذہ، انجینئر، اکاؤنٹنٹ، منیجر اور دیگر طرح کے پیشہ ور افراد ہیں۔ انھوں نے کئی شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی میں ملک کی مدد کی ہے۔ مالدیپ میں، بھارتی ماہر اور غیر ماہر افراد، یعنی تکنیکی ماہرین، مستری، درزی، نل ساز اور دیگر مزدوروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے۔
یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہو گی کہ مالدیپ واحد بھارتی نژاد آبادی والا ملک ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ جو بہت زیادہ تاریخی اور معاشی (مالی) ہے، بھارت کے جنوبی ساحل کے لوگ، خاص طور پر کیرلا کے، مالدیپ کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں رہتے تھے۔