صنم سعید ایک پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکارہ ہيں 30 نومبر 1985 [1] کو لندن میں پیدا ہوئيں اور چھ سال کی عمر میں اپنے وطن پاکستان لوٹ آئیں۔ ان کی مستقل رہائش کراچی میں ہے۔ انهوں نے اپنے شوبز كی سفر كا آغاز ماڈلنگ سے كيا۔ تھيٹر كے لیے بهی كئی ڈرامے كیے جن میں مامامیا ، شکاگو اور دھانی قابلِ ذكر ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں میرا نصیب ، فراق: دوریاں محبت کا زوال ، متاع جَاں ہے تو ، تلخیاں ، زندگی گلزار ہے اور دیارِدل قابلِ ذكر ہيں۔
کیک فلم کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دی گیا۔
2019 میں ڈیل ٹائمز نے صنم سعید کو "پرائیڈ آف پاکستان" کا نام دیا [2] ۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
صنم سعید انگلینڈ میں پیدا ہوئی، والد ریٹائر انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور والدہ آرٹ استانی ہیں۔ ایک بھائی عدنان سعید اور بہن عامرہ سعید ہے [3] ۔۔ 1990 میں خاندان واپس کراچی آ بسا [4] ۔ صنم نے او لیول بے ویو ہائی اسکول کراچی سے کیا اور اے لیول ایل ایکول کالج سے کیا۔ صنم نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کر دی [5] ۔ پیپر میگزین میں صنم نے اعتراف کیا کہ ماڈلنگ چھوڑنے کی بنیادی وجہ اس کا اپنی خوبصورتی کے بارے میں پہلی بار زندگی میں متفکر ہونا تھا [6] ۔
کیریئر
ٹی وی 2010-2011
صنم سعید نے اے آر وائے کے ڈراما سیریل دام میں معاون اداکاری کے آغاز کیا ، عمیرہ احمد کے ناول کی موافقت سے۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری مہرین جبار نے کی [7] ۔ ہم ٹی وی کے ڈرامے میرا نصیب میں مرکزی کردار ادا ، صنم کے منہ پھٹ اور باغیانہ کردار کی اداکاری کو سراہا گیا [8] ۔
2012 - 2014
متاع جان میں صنم نے یمینہ کا کردار ادا کیا جس کی شادی ایک مادیت پرست شخص سے ہو جاتی ہے جو اسے مارتا بھی ہے ، مہرین جبار نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے اور فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخوذ کیا گیا [9] ۔ اس کے بعد عمیرہ احمد کے ناول پر مبنی ڈرامے زندگی گلزار ہے میں فواد خان کے مقابل کام کیا [10][11] ۔ فواد خان سے جوڑی بننے پر ڈرامے کو کافی پزیرائی ملی اور یہ ڈراما کمرشل سطح پر بہت کامیاب ہوا [12] ۔ اس ڈرامے نے کئی ایوارڈ جتوائے۔ بی گل کے ڈرامے تلخیاں میں صنم نے ایک شامی عیسائی ماں کا کردار ادا جو ارون دھتی رائے کے ناول "دا گاڈ آف سمالر تھنگز" پر مبنی تھا [13] ۔ خالد احمد نے ہدات کاری کے فرائض انجا دیے ، مری میں بنایا گیا یہ ڈراما مقبول ہوا اور صنم کی اداکاری کھل کر تعریف ہوئی و115و [14] ۔
2013 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے "کدورت" میں کام کیا جسے مومنہ درید نے پیش کیا [15] ۔ اسی سال جیو ٹی وی کا سیریل "اک کسک رہ گئی" اور اے آر وائی کے ڈرامے شک میں کام کیا۔
اس کے بعد صنم نے مہرین جبار کی ٹیلی فلم "دل میرا دھڑکن تیری" میں کام کیا۔ ٹیلی فلم پر ملا جلا رد عمل آیا مگر صنم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی [16] ۔
ناصر خان کی رومانوی فلم بچانا میں محب مرزا کے مقابل ایک انڈین لڑکی کا کردار ادا کیا [17] ۔
2015 سے تا حال
2015 میں دیار دل بہت کامیاب سیریل ثابت ہوا جس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے کی اور یہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا [18] ۔
2016 میں صنم نے 4 پاکستانی فلموں میں کام کیا۔ پہلی فلم بچانا محب مرزا کے ساتھ کی [19][20][21][22] ۔ اس کے بعد انجم شہزاد اور سرمد صہبائی کی فلم "ماہ میر" میں فہد مصطفی اور ایمان علی کے ساتھ کام کیا، اس رول کو صنم سعید نے اپنا پہلا گلیمرس کردار بھی کہا [21][23] ۔مہرین جبار کے ڈرامے "دوبارہ پھر سے" میں کام پر 16ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
2018 میں فلم کیک میں چھوٹی بہن زارا کا کردار ادا کیا [24] ۔ ایکسپریس ٹریبون میں نقاد راحل اعجاز سعید نے صنم کی کارکردگی کی بہت تعریف کی [25] ۔
میوزک کیریئر
صنم سعید نے کوک اسٹوڈیو کے تیسری سیزن میں حصہ لیا اور عارف لوہار کے ساتھ "الف اللہ (جگنی)" اور میشا شفیع کے ساتھ "عائشہ" گایا۔ میشع شفیع کے گانے "چوری چوری" میں پس منظر میں آواز دی وو27 ۔
صنم سعید نے میڈ فار اسٹیج پروڈکشنز کے لیے مندرجہ ذیل ڈراموں میں کام کیا: