شہید حسن خاں میواتی سرکاری میڈیکل کالج ہریانہ کی تحصیل نوح میں واقع ہے۔[1] یہ سرکاری درسگاہ بھارت میڈیکل کونسل سے الحاق شدہ ہے۔
سرکاری طور پر اس درسگاہ کا نام ریاست میوات کے آخری والی شہید حسن خاں میواتی سے منسوب ہے جو ابراہیم لودھی کے بیٹے محمود لودھی کے ساتھ مل کر بابر کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔