سعید بن العاص

حضرت سعید ؓبن العاص
معلومات شخصیت
پیدائش
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 679ء (55–56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت البقیع   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کوفہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت خلافت راشدہ
سلطنت امویہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عنبسہ بن سعید بن العاص اموی ،  الاشدق   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  والی ،  عسکری قائد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سعید بن العاص صحابی تھے ۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ نہایت فصیح اللسان تھے ۔

30ھ سعید بن العاص نے طبرستان فتح کیا۔ اِس لشکر میں امام حسن، امام حسین، عبد اللہ بن عمر، عبد اللہ بن زبیر، عبد اللہ بن جعفر، عبد اللہ بن عباس اور حذیفہ بن الیمان اور بہت سے صحابہ شامل تھے۔ یہ لشکر متعدد شہروں سے گذرا۔ وہ سب بڑی بڑی رقوم جزیہ پر صلح کرتے گئے حتی کہ جرجان پہنچے وہاں جنگ ہوئی اور اِتنی شدید ہوئی کہ اِن حضرات کو صلوٰة خوف پڑھنی پڑی۔ سعید بن العاص نے حذیفہ بن یمان سے پوچھا کہ رسول اللہ ۖ نے یہ نماز کیسے پڑھائی تھی پھر اِس طرح انھوں نے پڑھائی۔ پھر اِس قلعہ والے دشمنوں نے امان چاہی۔[1] عثمان غنی نے ولید بن عقبہ کو کوفہ سے معزول فرمایا۔ مدینہ شریف بلالیا اور مدینہ سے سعید بن العاص کو اِن کی جگہ گورنر بناکر بھیج دیا قدرتی طور پر لہجہ میں جناب رسول اللہ ۖ سے مشابہت تھی۔ صفین کے موقع پر یہ لڑائی میں شریک نہیں ہوئے، الگ رہے۔ [2]

نام ونسب

1ھ میں پیدا ہوئے،سعید نام رکھا گیا، نسب نامہ یہ ہے سعید بن عاص بن سعید بن عاض بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف قرشی اموی،ماں کا نام ام کلثوم تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے ام کلثوم بنت عمر بن عبد اللہ بن ابو قیس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی ،بنی امیہ کے گھرانے میں سعید کے آباد واجداد بڑے دبدبہ وشکوہ کے رئیس تھے، ان کے والد عاص بدر میں حضرت علیؓ کے ہاتھ سے مارے گئے، ان کے دادا سعید ابواحیحہ ذوالتاج تاج والے کہلاتے تھے، یہ جس رنگ کا عمامہ باندھتے تھے،اس رنگ کا مکہ میں دوسرا نہ باندھ سکتا تھا۔ [3]

فتح مکہ کے بعد قریش کا کوئی گھرانہ اسلام سے خالی نہ رہ گیا تھا، اس وقت سعید کی عمر 8،9 سال کی ہوگی ،اس لیے ہوش سنبھالتے ہی انھوں نے اپنے گرد وپیش اسلام کو پرتو فگن دیکھا،عہد نبوی اور عہد صدیقی میں بالکل بچہ تھے، عہد فاروقی کے آخر میں عنفوان شباب تھا، اس لیے ان تینوں زمانوں کا کوئی واقعہ قابلِ ذکر نہیں ہے۔

جرجان اورطبرستان کی فتح

حضرت عثمان کے زمانہ میں پورے جوان ہو چکے تھے؛چنانچہ اسی عہد سے ان کے کارناموں کا آغاز ہوتا ہے، ان کا گھرانا ریاست وحکومت میں ممتاز تھا، اس لیے حضرت عثمانؓ نے انھیں اس کام کے لیے منتخب کیا اور 29 ھ میں ولید ابن عقبہ کی جگہ کوفہ کا گور نر مقرر کیا شجاعت و بہادری ورثہ میں ملی تھی،اس لیے کوفہ پر تقرر کے ساتھ ہی 29ھ میں جرجان اورطبرستان پر فوج کشی کردی دوسری طرف سے عبد اللہ ابن عامر والی بصرہ بڑھا، سعید کے ساتھ حضرت حسنؓ، حسینؓ،عبد اللہ بن عباس، ابن عمرؓ اورابن زبیرؓ وغیرہ تمام نوجوانان قریش تھے [4]ان لوگوں نے عبد اللہ بن عامر کے پہنچنے کے قبل طبرستان پر حملہ کرکے طیمہ ،نامند،رویان اور دبادند فتح کر لیا اورجرجان کے فرما نروانے دولاکھ پر صلح کرلی، کوہستانی علاقہ والوں نے بھی صلح کرلی [5] طبرستان اورجرجان کے بعد آذر بیجان کی بغاوت فرو کی۔

معزولی اورعہد معاویہ

34ھ میں اہل کوفہ کی شکایت پر حضرت عثمانؓ نے معزول کر دیا، 35ھ میں حضرت عثمانؓ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا، اس کے نتائج میں جمل اور صفین کی خون ریز لڑائیاں ہوئیں، لیکن سعید ان میں خانہ نشین رہے اورحضرت علیؓ اور معاویہ کسی کا ساتھ نہ دیا، استقرار حکومت کے بعد امیر معاویہ نے ان کو مدینہ کا عامل بنایا، لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد معزول کرکے ان کی جگہ مروان کو مقرر کیا۔[6]

فضل وکمال

حضرت عثمانؓ نے مصاحف کی کتابت کے لیے جو جماعت منتخب کی تھی ان میں ایک سعید بھی تھے،(اسد الغابہ:2/311) اور قرآن مجید کی کتابت میں صرف ونحو اور زبان کی صحت کی نگرانی انھی کے متعلق تھی ، ان سے حدیثیں بھی مروی ہیں، لیکن چونکہ آنحضرتﷺ کے زمانہ میں بچہ تھے، اس لیے براہ راست مرفوع حدیثیں نہیں ہیں؛بلکہ حضرت عمروؓ عثمان اورعائشہ ؓ سے روایتیں کی ہیں۔ [7] سعید نہایت عاقل و فرزانہ تھے اور ان کے بہت سے حکیمانہ مقولے ضرب المثل ہو گئے تھے کہا کرتے تھے کہ شریف سے مذاق نہ کرو کہ وہ تم سے جلنے لگے گا اورکمینہ سے مذاق نہ کرو کہ وہ جری ہوجائے گا ،رائے ظاہر کرنے میں بہت محتاط تھے، کسی چیز کے متعلق پسندیدگی اورناپسند یدگی کا اظہار نہ ہونے دیتے تھے کہا کرتے تھے کہ دل بدلتا رہتا ہے،اس لیے انسان کو اظہار رائے میں احتیاط کرنی چاہیے اور ایسا نہ کرنا چاہیے کہ آج ایک چیز کی تعریف و توصیف میں رطب اللسان ہوا اور کل اس کی مذمت شروع کر دے۔[8]

فیاضی

شجاعت وشہامت کے ساتھ فیاضی اوردریادلی بھی خمیر میں داخل تھی، ہفتہ میں ایک دن اپنے بھائی بھتیجوں کو ساتھ کھلاتے تھے،اس کے علاوہ سب کو کپڑے دیتے ،نقدی سلوک کرتے تھے اور ان کے گھروں پر سازوسامان بھجواتے تھے، [9]یہ فیاضی محض اعزہ کے ساتھ مخصوص نہ تھی ؛بلکہ کار خیر میں بھی بہت فیاضی سے صرف کرتے تھے، ہر شب جمعہ کو کوفہ کی مسجد میں غلام کے ہاتھ دینار سے بھری ہوئی تھیلیاں نمازیوں میں تقسیم کراتے تھے، اس معمول کی وجہ سے شبِ جمعہ کو مسجد میں نمازیوں کا بڑا ہجوم ہوتا تھا۔ [10] کبھی کوئی سائل دروازہ سے ناکام واپس نہ ہوتا تھا، اگر روپیہ پاس نہ ہوتا تو ایک تحریر ی یاداشت بطور ہنڈی کے دیدیتے کہ جب روپیہ آجائے سائل وصول کرلے [11]اس فیاضی کی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ لگے رہتے تھے اورکوئی نہ کوئی ہر وقت ساتھ رہتا تھا، مدینہ کی معزولی کے زمانہ میں ایک دن مسجد سے آ رہے تھے،ایک آدمی ساتھ ہولیا، سعید نے پوچھا کوئی کام ہے، اس نے کہا نہیں آپ کو تنہا دیکھ کر ساتھ ہو گیا، کہا کاغذ دوات لاؤ اورمیرے فلاں غلام کو لیتے آؤ، اس آدمی نے فوراً حکم کی تعمیل کی سعد نے بیس ہزار کا سرخط لکھ دیا اورکہا جب ہمارا وظیفہ ملے گا ،تویہ رقم تم کو مل جائے گی، لیکن ادائیگی کے پہلے ان کا انتقال ہو گیا، ان کے انتقال کے بعد وہ سرخط اس شخص نے ان کے لڑکے عمرو کو دیا، انھوں نے اس کی رقم ادا کی۔[12]

شریف اہل حاجت کو بلا سوال دیتے تھے اور شرفا پروری کی وجہ سے بہت مقروض ہو گئے تھے، وفات کے وقت اسی ہزار قرض تھا ،وفات سے پہلے لڑکوں کو بلا کر پوچھا ، تم میں سے کون میری وصیت قبول کرتا ہے، بڑے لڑکے نے اپنے کو پیش کیا، سعید نے کہا اگر میری وصیت قبول کرتے ہو تو میرا قرض بھی چکا نا ہوگا، لڑکے نے پوچھا کتنا ، کہا اسی ہزار دینار، لڑکے نے کہا اتنا قرض کس طرح ہو گیا، کہا بیٹا ان شریفوں اورغیرت مند لوگوں کی حاجت پوری کرنے میں جو میرے پاس حاجت لے کر آتے تھے، اورفرط خجالت سے ان کے چہرہ کا خون خشک ہوا جاتا تھا، میں سوال کے قبل ہی ایسے لوگوں کی حاجت پوری کردیتا تھا۔[13]

حق پسندی

بنی امیہ میں خاندانی عصبیت بہت زیادہ تھی اوران میں بہت سے ایسے تھے کہ مدتیں گذر جانے کے بعد بھی ان کے دلوں سے اموی مقتولین بدر واحد کے قاتلوں کی نفرت نہ مٹی تھی، لیکن سعید کی ذات اس کینہ پروری سے مستثنی تھی اوران کے دل میں خلافِ حق کبھی کوئی عصبیت کا جذبہ پیدا نہ ہوا، ان کے والد عاص جنگ بدر میں حضرت علیؓ کے ہاتھ سے مارے گئے تھے، حضرت عمرؓ نے عاص کے ہمنام اپنے ماموں کو قتل کیا تھا، اس لیے اشتراک نام کی وجہ سے دھوکا ہوتا تھا کہ حضرت عمرؓ نے سعید کے والد کو قتل کیا، ایک موقع پر حضرت عمرؓ نے اس غلط فہمی کو رفع کرنے کے لیے فرمایا کہ میں نے تمھارے والد کو نہیں ؛بلکہ اپنے ماموں عاص کو قتل کیا تھا، یہ سن کر سعید نے جواب دیا کہ اگر آپ میرے ماموں کو بھی قتل کیے ہوتے تو کیا برا کیا تھا، آپ حق پر تھے اوروہ باطل پر،حضرت عمرؓ کو اس حق پسندی پر بڑی حیرت ہوئی۔[14]

وفات

سعید بن العاص نے 69ھ میں وفات پائی، وفات کے بعد سات لڑکے یاد گار چھوڑے، عمر، محمد، عبد اللہ ،یحییٰ عثمان عنبہ اورآبان ،سعید کے کئی بھائی تھے، لیکن عاص کی نسل انھی کی اولاد سے چلی۔[15]

حوالہ جات

  1. البدایہ ج7 ص 154
  2. تہذیب التہذیب ج 4 ص 50
  3. (اسد الغابہ:2/309)
  4. (ابن اثیر:2/84)
  5. (فتوح البلدان بلاذری:342)
  6. (استیعاب:2/556)
  7. (ایضاً)
  8. (اصابہ:2/98)
  9. (اسدالغابہ:2/311)
  10. (اسد الغابہ:2/310)
  11. (اسد الغابہ:2/310)
  12. (استیعاب :2/556)
  13. (اسد الغابہ:2/311)
  14. (اسد الغابہ:6/311)
  15. (ایضا، استیعاب:2/556)

Read other articles:

أو تي آر إسالشعارمعلومات عامةالنموذج المصدري حقوق التأليف والنشر محفوظة المطورون OTRS Group (en) موقع الويب otrs.com[1] (الإنجليزية، ‏الإسبانية، ‏البرتغالية، ‏المجرية) معلومات تقنيةلغة البرمجة بيرل[2]جافا سكريبت الإصدار الأول 2001 الإصدار الأخير 8 (27 مارس 2020) [3][4] المس

 

Il Giubileo di platino di Elisabetta II del Regno Unito è stata la celebrazione del 70º anniversario dell'ascesa al trono della regina Elisabetta II del Regno Unito, avvenuta il 6 febbraio 1952, tramite una serie di manifestazioni lungo tutto il 2022. Le principali celebrazioni del Giubileo si sono svolte nei giorni dal 2 al 5 di giugno, con oltre 800 eventi organizzati tra Regno Unito e altri 80 Paesi,[1] tra cui Australia, Canada, Nuova Zelanda e gli altri reami del Commonwealth. ...

 

У Вікіпедії є статті про інші значення цього терміна: Ніньбінь (значення). Ніньбінь в'єт. Ninh Bình 2 міста, 6 повітів Адм. центр Ніньбінь Найбільше місто Ніньбінь, Тамдьєп Країна В'єтнам Межує з: сусідні адмінодиниці Ханам, Тханьхоа ? Офіційна мова в'єтнамська Населення  -

Реберно досконалий граф. Ребра в кожній двозв'язній компоненті пофарбовані в чорний колір, якщо компонента двочасткова, в синій колір, якщо компонента є тетраедром, і в червоний колір, якщо компонента є книгою трикутників. Реберно-досконалий граф — це граф, реберний гра

 

Ligue 1 Land Frankrijk Bond FFF Competitie Ligue 1 Seizoensdetails Seizoen 2011/12 Kampioen Montpellier HSC Topscorer(s) Olivier Giroud Aantal clubs 20 Degradatie naar Ligue 2 Gedegradeerd AJ AuxerreDijon FCOSM Caen Europese kwalificatie 3x Champions League, 3x Europa League Algemeen Opgericht 1933 Recordtitelhouder Saint-Étienne (10x) Website LFP.fr Actueel Ligue 1 2016/17 Portaal    Voetbal Plaatsen waar de Ligue 1 2011/2012 gespeeld werd Het seizoen 2011/12 van de Fran...

 

هذه المقالة يتيمة إذ تصل إليها مقالات أخرى قليلة جدًا. فضلًا، ساعد بإضافة وصلة إليها في مقالات متعلقة بها. (ديسمبر 2020) تشارلز توماس ستيرنز معلومات شخصية الميلاد 9 يناير 1807  بيتسفيلد  تاريخ الوفاة 22 مايو 1898 (91 سنة)   مواطنة الولايات المتحدة  الحياة العملية المهنة سيا...

JawaNama lokal: ꦗꦮ (Jawa)ᮏᮝ (Sunda)Topografi Pulau JawaGeografiLokasiAsia TenggaraKoordinat7°29′30″S 110°00′16″E / 7.49167°S 110.00444°E / -7.49167; 110.00444Koordinat: 7°29′30″S 110°00′16″E / 7.49167°S 110.00444°E / -7.49167; 110.00444KepulauanKepulauan Sunda BesarLuas128.793,6 (sudah termasuk laut) km2Peringkat luaske-13Titik tertinggiGunung Semeru (3.676 m)PemerintahanNegara IndonesiaPr...

 

سانت أني     الإحداثيات 41°01′30″N 87°42′50″W / 41.025°N 87.713888888889°W / 41.025; -87.713888888889  تقسيم إداري  البلد الولايات المتحدة[1]  التقسيم الأعلى مقاطعة كانكاكي، إلينوي  خصائص جغرافية  المساحة 0.81 ميل مربع  ارتفاع 664 قدم  عدد السكان  عدد السكان 1161 (1 أ...

 

هذه المقالة يتيمة إذ تصل إليها مقالات أخرى قليلة جدًا. فضلًا، ساعد بإضافة وصلة إليها في مقالات متعلقة بها. (أبريل 2016) العمليات المعلوماتية (إنجليزية:Information Operations) وتُعرف كذلك بعمليات التأثير، هي عمليات تتضمن جمع معلومات تكتيكية عن الخصم ونشر البروباغندا سعيا لتحقيق الأفضلي...

Reichsabt Romuald Weltin (Gemälde von Stephan Bildstein, 18. Jhd.) Romuald Weltin OSB (* 26. Januar 1723 in Oberzell; † 19. Januar 1805 in Niederkirch) war der 26. und letzte Reichsabt der Reichsabtei der Benediktiner in Ochsenhausen in Oberschwaben. Er war Präses der Oberschwäbischen Benediktinerkongregation, ab 1778 Kondirektor, sechs Jahre später Direktor des Schwäbischen Reichsprälatenkollegiums. Er wurde innerhalb „der Niederkirch“ in Untersulmetingen bestattet. Inhaltsverzei...

 

Artikel atau sebagian dari artikel ini mungkin diterjemahkan dari Tayy di en.wikipedia.org. Isinya masih belum akurat, karena bagian yang diterjemahkan masih perlu diperhalus dan disempurnakan. Jika Anda menguasai bahasa aslinya, harap pertimbangkan untuk menelusuri referensinya dan menyempurnakan terjemahan ini. Anda juga dapat ikut bergotong royong pada ProyekWiki Perbaikan Terjemahan. (Pesan ini dapat dihapus jika terjemahan dirasa sudah cukup tepat. Lihat pula: panduan penerjemahan artike...

 

Questa voce o sezione contiene informazioni riguardanti una missione spaziale in corso o annunciata. Il contenuto potrebbe cambiare radicalmente non appena maggiori informazioni saranno disponibili. Per favore, non aggiungere speculazioni alla voce. Martian Moons ExplorationImmagine del veicoloRappresentazione artistica della Martian Moons Exploration in prossimità delle lune di Marte Dati della missioneOperatoreJAXA Tipo di missionerecupero di campioni Destinazionesatelliti naturali di Mart...

British-American television journalist (born 1980) Clarissa WardWard accepting a Peabody Award in 2012 for reporting from SyriaBorn (1980-01-31) January 31, 1980 (age 43)London, EnglandEducationYale University (BA)OccupationJournalistYears active2003–presentNotable creditCBS NewsSpouse Philipp von Bernstorff ​ ​(m. 2016)​Children3 Clarissa Ward (born January 31, 1980)[1] is a British-American television journalist who is the chief interna...

 

German fine-art photographer and photo-designer Portrait of Vanja Vukovic Vanja Vukovic (born 1971 in Montenegro) is a fine-art photographer and photo-designer living in Germany. Life and career At the age of four, Vukovic moved with her family from Montenegro to Germany with her family, and has lived ever since in Frankfurt am Main.[1] Outside Germany, she has executed projects in the US, Canada, China, Poland, Serbia, Kosovo, Montenegro, Bosnia and Hungary.[2] She has done a...

 

Worthing's Neo-Georgian post office was built by D.N. Dyke in 1930. Worthing, a seaside town in the English county of West Sussex which has had borough status since 1890,[1] has a wide range of public services funded by national government, West Sussex County Council, Worthing Borough Council and other public-sector bodies. Revenue to fund these services comes principally from Council Tax. Police and courts Centenary House is the headquarters of the West Downs division of Sussex Polic...

Marathi-language TV series Tu Tevha TashiGenreRomanceWritten byPriya RamanathanDirected byMandar Devasthali Maruti BhagirathiStarringSee belowVoices ofAbhay JodhpurkarComposerSameer SaptiskarCountry of originIndiaOriginal languageMarathiNo. of episodes334ProductionProducerSandeep JadhavProduction locationsPune, Maharashtra, IndiaCamera setupMulti-cameraRunning time22 minutesProduction companyEkasmai CreationsOriginal releaseNetworkZee MarathiRelease20 March 2022 (2022-03-20) –26 M...

 

Ukrainian racing cyclist This biography of a living person needs additional citations for verification. Please help by adding reliable sources. Contentious material about living persons that is unsourced or poorly sourced must be removed immediately from the article and its talk page, especially if potentially libelous.Find sources: Yuriy Metlushenko – news · newspapers · books · scholar · JSTOR (October 2021) (Learn how and when to remove this templat...

 

Sabrina Salerno discographySalerno performing in October 2010Studio albums6Compilation albums7Singles28 Italian singer Sabrina Salerno has released six studio albums, seven compilation albums and 28 singles. Studio albums List of studio albums, with selected chart positions Title Details Peak chart positions AUS[1] FIN[2] FRA[3] SWE[4] SWI[5] Sabrina Released: 1987 Label: Five Records (ITA) Formats: LP, CD, cassette 113 4 24 — 11 Super Sabrina Release...

Halaman ini berisi artikel tentang merek kopi. Untuk kegunaan lain, lihat Folger (disambiguasi). FolgersJenis produkKopiPemilikThe J.M. Smucker CompanyNegaraAmerika SerikatDiluncurkan1850 (1850)PasarAmerika UtaraPemilik sebelumnyaProcter & Gamble (1963–2008)JargonThe Best Part of Wakin' Up is Folgers in Your CupSitus webfolgers.com Iklan J. A. Folger & Company tahun 1898[1] Folgers Coffee adalah merek kopi yang diproduksi di Amerika Serikat. Kopinya dijual di AS, Kanada...

 

This article includes a list of general references, but it lacks sufficient corresponding inline citations. Please help to improve this article by introducing more precise citations. (December 2012) (Learn how and when to remove this template message) 26th Operational Weather Squadron26th Operational Weather Squadron PatchActive1943-PresentCountryUnited States of AmericaBranchUS Air ForceTypeSquadronPart ofAir Force Weather AgencyGarrison/HQBarksdale AFBNickname(s)Bayou BanditsDecoration...

 

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!