سروا شکشا ابھِیان (Sarva Shiksha Abhiyan) یا ایس ایس اے (SSA)حکومتِ بھارت کی جانب سے پیش کردہ عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم کا ایک منصوبہ ہے۔
سنہ 2000ء-2001ء میں اس کا آغاز ہوا۔[1] اس منصوبے کا مماثل منصوبہ ضلعی ابتدائی تعلیم سال 1993ء-1994ء سے زیرِ عمل تھا۔ اس منصوبے پر بھارت کی 18 ریاستوں کے 22 اضلاع میں عمل درآمد کیا گیا ہے۔ منصوبے کے اخراجات کا 85 فیصد حصّہ مرکزی حکومت کے ذمہ ہے اور بقیہ حصے کا بوجھ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
عطیہ
حکومت ہند نے سال 2011-2012 میں سروا شکشا ابھیان منصوبے کے لیے 21000 روپے کا عطیہ مختص کیا[2]
خصوصیات
عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم کے لیے واضح ڈھانچے
ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی تعلیم
ابتدائی تعلیم کے توسط سے سماجی انصاف کا نفاذ
مرکزی، ریاستی اور بلدیاتی انتظامیوں کی منظّم سرگرمیاں
ریاستی انتظامیے کے تعلیمی اغراض و مقاصد اور اصولوں کی تکمیل کے لیے بہترین موقع
اغراض و مقاصد
سال 2005 تک لازماً ملک گیر پیمانے پر تمام اسکولوں میں نافذ کرنا
خوش حال زندگی کے لیے تعلیم پر زور دینا
سماجی اور جنسی تمیز کو مٹا کر سب کو ابتدائی تعلیم کی فراہمی
مدرسے سے محروم مقامات پر نئے مدسے کا آغاز
اسکولوں میں سہولتیں بڑھانا
اساتذہ کے لیے تقویتی پروگراموں کا انعقاد
درسی کتابوں کی مفت فراہمی
سرگرمیاں
بلاک ری سورس سینٹر (Block Resource Centre) یعنی بی آر سی (BRC):سروا شکشا ابھیان ضلعی مرکز کا ماتحت ادارہ ہے جو تعلیمی ضمنی ضلع کے سطح پر سرگرم ہے۔
کلسٹر ری سورس سینٹر (Cluster Resource Centre) یعنی سی آر سی (CRC):سروا شکشا ابھیان کا ذیلی ادارہ جوپنچایتی سطح پر سرگرم ہے
حوالہ جات
↑"Sarva Shiksha Abhiyan"۔ Department of School Education and Literacy, MHRD, Government of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-26