راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس بھارت کی ایک ہندو تنظیم ہے۔ یہ خود کو قوم پرست تنظیم قرار دیتی ہے، لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ کئی دہشت گردانہ معاملوں اور فرقہ وارانہ فسادات میں اس تنظیم کا ہاتھ رہا ہے۔[4] اس کی بنیاد 27 ستمبر 1925ء کو ناگپور میں ڈالی گئی تھی۔[5] 2014 تک اس کی رکنیت 50 لاکھ سے 60 لاکھ ہے۔[6]
اس کے بانی کیشوا بلی رام ہیڑگیوار ہیں۔ یہ ہندو سوائم سیوک سنگھ کے نام سے بیرون ممالک میں سرگرم ہے، وہاں سے خطیر رقم چندہ لایا جاتا ہے۔ یہ بھارت کو ہندو ملک گردانتی ہے۔ اور یہ اس تنظیم کا اہم مقصد بھی ہے۔ بھارت میں برطانوی حکومت نے ایک بار [7] اور آزادی کے بعد حکومتِ ہند نے تین بار اس تنظیم کو ممنوع قرار دے دیا تھا۔[8][9]
فسادات
بھارت میں دنگے فسادات برپا کرنے میں اس تنظیم کا نام سرفہرست ہے۔ 1927 ء کے ناگپور فساد میں اس کا اہم رول رہا ہے۔ 1948 ء کو اس تنظیم کے ایک رکن ناتھورام ونائک گوڈ سے نے مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا۔ 1969ء کو احمد آباد فساد، 1971 ء کو تلشیری فساد اور 1979 ء کو بہار کے جمشید پور فرقہ وارانہ فساد میں ملوث رہی۔ 6 دسمبر 1992ء کو اس تنظیم کے اراکین (کارسیوک) نے بابری مسجد میں گھس کر اس کو منہدم کر دیا۔
آر ایس ایس کو مختلف فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہونے پر تحقیقی کمیشن کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا، وہ درج ذیل ہیں
- 1969 ء کے احمدآباد فساد پر جگموہن رپورٹ
- 1970 ء کے بھیونڈی فساد پر ڈی پی ماڈن رپورٹ
- 1971 ء کے تلشیری فساد پر وتایاتیل رپورٹ
- 1979 ء کے جمشیدپور فساد پر جتیندر نارائن رپورٹ
- 1982 ء کے کنیاکماری فساد پر وینوگوپال رپورٹ
- 1989 ء کے بھاگلپور فساد کی رپورٹ
ہم خیال تنظیمیں
- سنگھ پریوار : یعنی سنگھ کا خاندان۔ اس خاندان یعنی پریوار کے اراکین تنظیمیں۔ آر ایس ایس کے آدرشوں کے مطابق سرگرم تنظیموں کو عام طور پر سنگھ پریوار کہتے ہیں۔
آر ایس ایس کی دوسری ہم خیال تنظیموں میں
دہشت گردانہ سرگرمیاں
درجِ ذیل وطن مخالف سرگرمیوں میں سنگھ پریوار تنظیمیں ملوّث ہیں۔
- مالیگاؤ بم دھماکا
- حیدرآباد مکہ مسجد بم دھماکا
- اجمیر بم دھماکا
- سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکا
زعفرانی دہشت گردی
سنگھ پریوار کے زیرِ قیادت بھارت میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو زعفرانی دہشت گردی کا نام دیا جا سکتا ہے ۔[10]
حوالہ جات
بیرونی روابط
Encyclopedia of modern worldwide extremists and extremist
|
---|
پارٹی صدور | |
---|
ورکر صدور | |
---|
موجودہ نائب صدور | |
---|
وزرائے اعظم | |
---|
نائب وزرائے اعظم | |
---|
دیگر ممتاز رہنماہان | |
---|
موجودہ وزرائے اعلیٰ | |
---|
موجودہ قومی ترجمان | |
---|
موجودہ جنرل سیکریٹری | |
---|
موجودہ قومی سیکریٹری | |
---|
سیاسی شاخیں | |
---|
منسلک تنظیمیں | |
---|
دیگر | |
---|