راج ببر (پیدائش: 23 جون 1952) ایک بھارتی ہندی اور پنجابی فلمی اداکار اور سیاست دان ہیں جن کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے ہے۔ وہ لوک سبھا کے 3بار ممبر اور راجیہ سبھا کے دو بار ممبر ہیں۔ وہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر تھے۔ [4]
ببر 23 جون 1952 کو آگرہ ، اتر پردیش ، بھارت میں ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد سے ان کا خاندان طویل عرصے سے ٹنڈلہ ، فیروز آباد میں آباد ہے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مفید عام انٹر کالج آگرہ سے حاصل کی۔ وہ نیشنل اسکول آف ڈراما کی 1975ء کی کلاس کے سابق طالب علم اور آگرہ کالج سے گریجویٹ ہیں۔ [5] [6]
حوالہ جات