شہید علامہ اسید الحق قادری بدایونی لکھتے ہیں، ’’صاحب البرکات سیدنا شاہ برکت اللہ مارہروی نے باقاعدہ مارہرہ میں سکونت اختیار کی اور رشد و ہدایت کے لیے خانقاہ کی بنیاد ڈالی، یہی خانقاہ آج پورے عالم میں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے نام سے جانی جاتی ہے- یوپی کا یہ گمنام قصبہ صاحب البرکات کی نسبت اور ان کے فیض سے آج طریقت و معرفت اور رشد و ہدایت کی علامت بن گیا ہے۔‘‘ اس خانقاہ سے بیعت مشائخ اور خلفاء کے سلسلے کو برکاتیہ کہا جانے لگا۔ اور قادری برکاتی لکھا جانے لگا۔ دراصل یہ سلسلہ عالیہ قادریہ ہی ہے اس خانقاہ کے مریدوں میں سے ایک عظیم عالمِ دین اور صوفی، امام اہلسنت اعلیٰ حضرت مولانا مولوی احمد رضا خان اپنے علمی اور تحقیقی کام کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔ وہ اپنے مُرشد خانے کا بہت احترام کرتے تھے۔
سوسائٹی
ہندوستان کے شہ قصبہ مارہرہ (یوپی) میں ایک خانقاہ ہے جس کے موجودہ سجادہ نشیناں مولانا پروفیسرسید امین میاں قادری برکاتی اور مولانا نجیب حیدر نوری ہیں،اس خانقاہ نے مسلمانوں کے درمیان بڑی تعلیمی تبدیلی لانے کی نمایاں کوششیں کی ہیں چنانچہ البرکات ایجوکیشنل سوسائٹیز علی گڑھ جیسا عظیم الشان جامعہ اسی خانقاہ کی دین ہے.