مولانا سبحان رضا خان آقا سبحانی میاں مشہور و مقبول صوفی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سابق نگران ہیں، یہ درگاہ ان کے جد اعلیٰ امام احمد رضا خان کی ہے جو[1] بریلی شہر بھارت میں ہے۔[2] جبکہ یہ اہل سنت کے اہم مدرسے جامعہ رضویہ منظر اسلام کے سربراہ ہیں۔[3] مزید ایک اسلامی ماہنامہ اعلیٰ حضرت کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں جو بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت سے اردو زبان میں شائع ہوتا ہے۔[4][5]
ان کے بیٹے مولانا احسن رضا خان قادری کو درگاہ اعلیٰ حضرت کا موجودہ سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔[6]
نظریات
امام اہل سنت احمد رضا خان کے سالانہ عرس 2014ء کے موقع پر انھوں نے لاکھوں عوام کے سامنے درگاہ اعلیٰ حضرت سے بیان کرتے ہوئے تحریک اسلامی طالبان کی دہشت گردی کی مذہت کی اور وہابی نظریات سے بیزاری کا اظہار کیا۔ انھوں نے علما پر زور دیا کہ وہ معصوم لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف متحد ہو جانے کا کہا۔ اور علما کو وہابی و طالبانی نظریات کے خلاف مہم چلانے کا کہا۔[7]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط