حلاس بن عمرو ازدی اور نعمان بن عمرو ازدی جو کوفہ میں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے اور حلاس کو حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے کوفہ کے امور انتظامی پر مامور کیا تھا۔حلاس اپنے بھائی نعمان بن عمرو ازدی کے ساتھ عمر سعد کی فوج میں کربلاء پہنچے مگر جب حق کی شناخت کی تو حضرت امام حسین علیہ السلام کے لشکر سے جا ملے اور پہلے پہل شہداء میں سرخرو ہوئے۔[1]