آئین جاپانشہنشاہ جاپان کو ریاست کی علامت قرار دیتا ہے اور وہ عوام کے مابین اتحاد کا علم بردار ہے۔ شہنشاہ جاپان محض تقریبات کی حد تک شہنشاہ ہے۔ اس کے پاس کوئی سیاسی اختیار نہیں ہے۔ تمام تر سیاسی اور حکومتی اختیارات وزیر اعظم اور کابینہ جاپان کے پاس ہوتے ہیں جو پارلیمان جاپان کے منتخب ارکان ہوتے ہیں۔
سیاسی جماعتیں اور انتخابات
جاپان میں متعدد سیاسی جماعتیں ہیں۔ 1955ء سے ہی جاپان کی سیاست پر ایل ڈی پی کا قبضہ ہے اور ڈی پی جے حزب مخالف سیاسی جماعت ہے۔ جاپان میں متعدد سیاسی پارٹیوں کے ہونے کے باوجود دیگر جماعتوں کو یکسر نطر انداز کیا جاتا ہے۔ جاپان کے زیادہ تر وزرائے اعظم ایل ڈی پی کے ہی منتخب ہوتے ہیں۔ جاپان کی بڑی سیاسی جاعتوں میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)، کومیٹو (این کے پی)، کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (سی ڈی پی)، جاپانیز کمیونسٹ پارٹی (جے سی پی)، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) ہیں۔