ثانیہ سعید (انگریزی: Sania Saeed) (ولادت: 28 اگست 1972ء) پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں۔ ثانیہ سعید ٹیلی ویژن پر پہلی بار ایک منچ ڈرامے میں نظر آئیں جو 8 مارچ 1989ء کو پروگرام آدھی دنیا میں دکھایا گیا تھا۔ اس ڈرامے کا نام عورت تھا۔ ثانیہ سعید نے نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ کے کراچی کے مرکز سے اپنے کام کا آغاز کیا۔[1] اس کے بعد، 1991ء میں ثانیہ سعید حسینہ معین کے ڈرامے آہٹ میں کام کیا جس کے ہدایت کارہ ساحرہ کاظمی تھیں۔ ثانیہ سعید نے 1992ء میں انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہر النساء میں بھی کام کیا، اس کی ہدایتکاری زارک نے کی تھی۔ اس کے بعد ثانیہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنے کام کے لیے مشہور ہو گئیں۔[2] ثانیہ سعید دو دہائیوں سے تھیٹر اور ٹیلی ویژن میں کام کر رہی ہیں۔ ثانیہ سعید نے 1991ء اور 2011ء میں بھی پی ٹی وی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا اور بہترین اداکارہ کے درجے میں چار لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیے۔ ثانیہ سعید نے کتنی گرہیں باقی ہيں کے متعدد اقساط میں زوہاب خان، شمعون عباسی، عصمت زیدی، سونیا حسین، بدر خلیل، خالد احمد اور ثناء عسکری کے ساتھ کام کیا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ثانیہ سعید 28 اگست 1972ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ثانیہ سعید کے والد منصور سعید ایک سیاسی کارکن تھے اور اردو میں کتابوں، دستاویزی فلموں اور تھیٹر ڈراموں کا ترجمہ کرتے تھے۔ ان کے والد کے عمدہ کاموں میں کارل سگن کا کاسموس، جیکب بروونوسکی کا ایسینٹ آف مین اور برٹولٹ بریکٹ کا گیلیو کی زندگی کے ترجمے شامل ہیں۔[3][4] ثانیہ کی والدہ، عابدہ سعید نے 1983ء میں سیڈلنگ مونٹیسوری اسکول قائم کیا تھا جو آج تک چل رہا ہے۔[5][6]
پیشہ وارانہ زندگی
1982ء میں ثانیہ کے والد منصور سعید نے دوسرے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ دستک کے نام سے ایک تھیٹر گروپ قائم کیا تھا۔
ایوارڈز اور نامزدگی
مزید دیکھیے
حوالہ جات