بیچلر آف ایسٹرن میڈیسن اینڈ سرجری (BEMS) یا بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری (BUMS)[1] طب یونانی اور جراحت میں بیچلر کی سند ہے جو پاکستان،[2] بھارت،[3] بنگلہ دیش،[4] سری لنکا[5] اور جنوبی افریقا (بطور بیچلر آف کامپلیمینٹری میڈیسن یونانی طب)[6][7] میں گریجویشن کے بعد جامعات کی طرف سے عطا کی جاتی ہے۔ یہ بیچلر آف میڈیسن اینڈ سرجری کی طرح پانچ سالہ کورس ہے۔[2] بی ای ایم ایس طب یونانی کی ایک شکل ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ ہمدرد یونیورسٹی اور پھر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شروع کیا گیا۔[2][8] بی یو ایم ایس یا بی ای ایم ایس کرنے والا حکیم کہلاتا ہے،[9] جیسے ایم بی بی ایس کرنے والا ڈاکٹر ہوتا ہے۔
حوالہ جات