ایم بی بی ایس

ایم بی بی ایس چار انگریزی زبان کے حروف سے بنتا ہے۔ یہ دراصل لاطینی کے الفاظ Medicinae Baccalaureus اور Baccalaureus Chirurgiae کے اختصار کے طور پرمستعمل ہے۔ کچھ جگہوں پر بیچلر آف میڈیسن یا بیچلر آف سرجری کے اختصار کے طور پر بھی مستعمل ہے۔ یہ تمام تعلیمی اسناد طبی شعبے کی اس قابلیت اور اس کے تعلیمی نصاب کی طرف اشارہ کرتے ہیں جن کی وجہ سے ایک شخص جامعاتی شعبوں کی رو سے مریضوں کو دیکھنے، بیماریوں کی تشخیص کرنے، دوائیں تجویز کرنے اور کچھ معاملوں عمل جراحی (سرجری) کرنے کا اہل ہو۔

ایم بی بی ایس کو کئی اور طریقوں سے بھی لکھا جاتا ہے، مثلاً:

  • MBChB ایم بی ایچ بی
  • MBBCh ایم بی بی سی ایچ
  • MB BChir (Cantab) ایم بی بی سی آئی آر (کینٹربری)
  • BM BCh (Oxon) بی ایم بی سی ایچ (آکسفورڈشائر)
  • BMBS بی ایم بی ایس

کورس اور اس کی افادیت

ایم بی بی ایس عمومًا 5.5 سال پر محیط ہے (4.5 سال تعلیم + ایک سال لازمی انٹرن شپ (تربیت))۔ یہ بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری کی ڈگریوں کی شکل میں مکمل ہوتا ہے۔ اس کورس میں داخلے کے لیے صرف وہی طلبہ اہل ہوتے ہیں جو 10+2 امتحانات کی سطح پر طبیعیات، کیمیا اور حیاتیات پڑھے ہوں۔ اس کورس میں دیگر مضامین کے ساتھ ساتھ حیاتی کیمیا، جزیاتی حیاتیات، جسمانی ساختیات، علم ادویہ اور علمِ امراض پڑھایا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!