بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان، پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔[1][2] اسرار اللہ زہری جماعت کے صدر ہیں۔
بی این پی عوامی بلوچستان کی قوم پرست سیاسی جماعت ہے
تاریخ
بلوچستان نیشنل پارٹی 1998ء میں دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ۔میر اسرار اللہ زہری کی قیادت میں نئے گروپ نے بی این پی (عوامی) کے نام سے کام کرنا شروع کر دیا۔ بلوچستان کے بلوچ علاقوں خصوصاً مکران ڈویژن میں اثر ورسوخ رکھتی ہے۔ 2002ءکے انتخابات میں مکران ڈویژن سے بلوچستان اسمبلی کی کئی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان کی مخلوط حکومت کا حصہ رہی۔2008ءکے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور دوبارہ حکومت کا حصہ بنی۔ بی این پی کے سینٹ میں بھی دواراکین ہیں۔
قیادت
بی این پی عوامی کے صدر وفاقی وزیر ڈاک میر اسرار اللہ زہری اور جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ ہیں۔
موقف
یہ پارٹی وفاق اور صوبے میں حکومت کا حصہ ہے۔ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے مکمل صوبائی خود مختاری کی حامی ہے اور قرارداد پاکستان اور1973ءکے آئین کے مطابق حق حاکمیت اور اختیارات چاہتی ہے۔ 26اگست 2006ءکو نواب اکبر بگٹی کے قتل اور 9اپریل2009ءکو تحصیل تربت میں تین بلوچ قوم پرست رہنماﺅں غلام محمد بلوچ، لالہ منیر اور شیر محمد بلوچ کے قتل کے بعد غیر جانبدارانہ تحقیقات نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا لیکن ان دونوں مواقع پر کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
حوالہ جات
|
---|
تسلیم شدہ قومی جماعتیں | |
---|
تسلیم شدہ صوبائی جماعتیں | |
---|
پارلیمان میں دیگر جماعتیں | |
---|
محدود موجودگی کی جماعتیں | |
---|
|