باغ سر جھیل (Baghsar Lake) ضلع بھمبر، آزاد کشمیر میں سطح سمندر سے 975 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ جھیل تقریبا نصف کلومیٹر طویل ہے اور ایک ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔
’’باغ سر‘‘ میر پور کا ایک خوبصورت اور تاریخی مقام ہے۔ یہ گجرات سے براستہ بھمبر 64 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں مغل دور میں تعمیر کردہ کئی باغات موجود ہیں اور ایک بڑا قلعہ بھی ہے۔ یہ قلعہ ایک تاریخی روایت کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ کہتے ہیں کہ شہنشاہ جہانگیر جب دورۂ کشمیر پر آیا تو واپسی میں وہ قلعہ باغ سر میں بیمار ہوا اور یہیں پر اُس نے وفات پائی۔ اس کے جسد کو باغ سرسے لے جاکر لاہور میں دفن کیا گیاتھا۔ مغلوں کے بعد دیگر بادشاہ بھی قلعہ باغ سر میں رہے۔ قلعے کے دامن میں واقع باغ سر جھیل اس جگہ کے حسن کو دوبالا کرتی ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
حوالہ جات